شگر: سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ ن ضلع شگر کی طرف سے حشوپی میں اہم اجلاس کا انعقاد۔

شگر: سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ ن ضلع شگر کی طرف سے حشوپی میں اہم اجلاس کا انعقاد۔

PMLN ضلع شگر سوشل میڈیا ٹیم ممبران کے علاوہ سوشل میڈیا ٹیم بلتستان ریجن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن ضلع شگر کے رہنماوں کے علاوہ چیف آرگنائزر بلتستان ریجن و سابق صدر PMLN بلتسان ریجن وزیر اخلاق حسین بھی شرکت ہوئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اور ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جناح ہاوس سمیت دیگر قومی عمارتوں کو پہنچانے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد ایک گروہ کی جانب سے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر کی گئی محاذ آرائی وطن دشمنوں اور غیر ملکی ایجنڈا تھا۔ اجلاس میں پاک فوج کی ملکی دفاع کے علاوہ سیلاب ، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کے موقعوں پر کئے جانے والے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں