column in urdu, Lack of desires, happy life 0

خواہشات کی کمی خوشگوار زندگی، صداقت علی شگری
ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ خواہشات انسانی لامحدود شے ہے جس کی کوئی حد اور کنارہ نہیں اور بحر بے کراں کی مانند بہتی چلی جاتی ہے۔ جب ایک خواہش پوری ہوجاتی ہے تو فوراً دوسری خواہش پہلی کی جگہ لے چُکی ہوتی ہے یوں خواہشات کا ایک نہ تھمنے والا بہاؤ ابد تک کے لیے شروع ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر جب آپ کے پاس سمارٹ فون نہیں تھا تو آپ کی آرزو تھی کہ آپ کے پاس سمارٹ فون ہو اور اب جب کہ آپ کے پاس سمارٹ فون آجاتا ہے تب آپ کا دل ایک عدد موٹر سائیکل یا اچھی سی کار کا تقاضہ کرتا ہے اس طرح خواہشات بڑھتی چلی جاتی ہے۔ لہذا زندگی میں ذہنی سکون پانے کے لیے ضروری ہے کہ انسان خواہشات کے پیچھے زیادہ نہ بھاگے کیوں کہ نفس کی خواہش آپ کی زندگی کو تباہ و برباد کر دیتی ہے۔ انسان کی کچھ بنیادی خواہشات ہوتی ہیں جو کہ بہتر زندگی گزارنےکے لیے ضروری ہیں اس کے علاوہ نفس کی پیروی کرنا ہماری زندگی کے لیے مضر ہے لہذا کوشش کریں کہ اپنے نفس کو کنٹرول میں رکھیں اور اس کے پیچھے نہ بھاگیں۔ نفس کی پیروی انسان کو وقتی لذت اور فائدے کے لیے غلط کاموں میں مبتلا کر دیتی ہے۔
انسان کو چاہیے کہ وہ اللّٰہ پاک کے وضع کردہ احکامات اور اسلامی تعلیمات کی پیروی کرے اور نفس کے دھوکے میں نہ آئے۔
اپنے نفس کے خلاف جہاد کرنے کو ” جہاد اکبر” کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ اپنے اندر موجود شیطان کے خلاف جہاد کرنا کوئی آسان کام نہیں۔
اگر انسان خواہشات پوری کرنے کے لیے محنت اور جتن کرے تو اس کی بیشتر خواہشات پوری ہوسکتی ہیں لیکن جب اس کی ایک خواہش پوری ہوتی ہے تو دوسری خواہش اس کی جگہ لے لیتی ہے۔ لیکن یہاں یہاں اس بات کی بھی ضرورت لازمی ہے کہ خواہشات کی عدم موجودگی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انسان تمنا و آرزو کے بغیر اچھی اور خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے بلکہ انسان کی مجموعی زندگی سعی پیہم کا نام ہے تب جا کر کاروبار زندگی میں کامیابی نصیب ہوتی ہے کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہیں کہ انسان جدوجہد کریں۔
جب تک آپ میں کسی چیز یا مقام و مرتبے کو پانے کی خواہش نہ ہو آپ اچھی طرح کوشش نہیں کرتے۔
تاہم خواہشات جب حد سے بڑھ جائے تو انسان بے چین اور نا شکرا بن جاتا ہے۔
جتنی زیادہ آپ کی خواہشات ہوں گی اتنا ہی آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگا۔ لہذا کوشش کریں کہ اپنی خواہشات کو محدود رکھے اللّٰه کا شکر ادا کرتے رہیں اور جو صلاحیت آپ میں موجود ہیں اس کو نکھارنے کی کوشش کریں۔
دور حاضر میں انسان مختلف قسم کے مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہے جس کی ایک بڑی وجہ بساط سے زیادہ خواہشات کا ہونا ہے۔
دنیا میں سکون حاصل کرنے والے نوے (90) فیصد دوائیوں کے خریدار امیر لوگ ہے، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ امیر بننے کے بعد بھی لوگوں کو زہنی سکون میسر نہیں۔ لہذا بہتر زندگی گزارنے کےلیے سکون ہی واحد حل ہے جو زندگی کو خوشگوار بنا دیتا ہے جو کہ خواہشات کی کمی سے ہی ممکن ہے۔
ہر انسان میں کوٸی نہ کوٸی خاص صلاحیت ضرور ہوتی ہیں بس ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے اندر چھپی صلاحیت اور قابلیت کو پہچان لیں ان شاء اللہ کامیابی آپ کی قدموں میں ہوگی۔

column in urdu, Lack of desires, happy life

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا، سرکاری بجلی کے مقابلے میں سستی اور قابلِ اعتماد توانائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان ریلوے ٹکٹ، سیکورٹی خدشات پر کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

خواہشات کی کمی خوشگوار زندگی، صداقت علی شگری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں