شگر، سول سپلائی شگر کی پوسٹ پر ضلع سے باہر سے تعیناتی24 گھنٹے کے اندر منسوخ نہ ہونے کی صورت میں عوامی احتجاج اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے ، عوامی ایکشن کمیٹی شگر

urdu news

شگر، سول سپلائی شگر کی پوسٹ پر ضلع سے باہر سے تعیناتی24 گھنٹے کے اندر منسوخ نہ ہونے کی صورت میں عوامی احتجاج اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے ، عوامی ایکشن کمیٹی شگر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر سول سپلائی شگر کی پوسٹ پر ضلع سے باہر تعیناتی24 گھنٹے کے اندر منسوخ نہ ہونے کی صورت عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی شگر حسن شگری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سروس رولز کے تحت گریڈ ون تا 11 متعلقہ ضلع ہے بے روزگار نوجوانوں کا حق ہے۔ اور متعلقہ ضلع سے لینا لازمی ہے ۔ لیکن شگر کے کیساتھ ہر دفعہ ظلم ہوتا ہے۔ اور شگر کی پوسٹوں سے دیگر اضلاع سے بھرتی ہوتا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ ، محکمہ ڈاک کے بعد سول سپلائی ڈیپارٹمنٹ میں بھی شگر کی حقوق پر شب و خون کرتے ہوئے چھوٹے پوسٹ پر گانچھے سے تعینات کردیا ہے ۔ جسے ہرگز قبول نہیں کرینگے ۔اور ہر فورم پر اس ناانصافی کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا ۔ اور اس غیر قانونی تعیناتی کی منسوخی تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی تعیناتی 24 گھنٹے کے اندر منسوخ کرے بصورت دیگر عوامی ایکشن کمیٹی بھرپور احتجاج کرنے اور عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے ۔

کل اورآج کی اہم خبروں کی لنک ملاحظہ فرمائیں

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست

اسلام آباد: بشریٰ بی بی عدالت میں آبدیدہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

یحییٰ سنوار بھی بربریت کا شکار! پروفیسر قیصر عباس
urdu-news-500

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں