شگر چھورکاہ ہسپتال میں ڈاکٹر کے پر تبادلے کے حوالے سے چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، رہنما چیرمین فدا حسین زیدی

شگر چھورکاہ ہسپتال میں ڈاکٹر کے پر تبادلے کے حوالے سے چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، رہنما چیرمین فدا حسین زیدی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر چھورکاہ کےسرکردہ رہنما چیرمین فدا حسین زیدی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مقامی اخبار میں چھورکاہ ہسپتال میں ڈاکٹر کے پر تبادلے کے حوالے سے چھپنے والی خبر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے مقامی اخبار میں چھپنے والی نیوز سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تبادلے اور تعیناتی گورئمنٹ رول کا حصہ ہے اور تقرری اور تبادلے ہوتے رہتے ہیں اس حوالے سے میرے نام سے منسوب بیان من گھرٹ اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کاظم اور ڈاکٹر غلام حسین دونوں قابل اور فرش شناس افیسر ہے اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں لہذا میرے نام سے جس نے بھی خبر شائع کی ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اگر کسی نے بھی اس طرح کی حرکت کی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔
Urdu news, no truth in the news published regarding the exchange of doctor

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں