شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں 23 مارچ یوم پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں 23 مارچ یوم پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں 23 مارچ یوم پاکستان کے انعقاد کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوا جس میں ایس پی شگر شیر احمد، آرٹلری بریگیڈ سےآرمی آفیسران کرنل ذوالفقار، میجر ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم فاروق احمد، اسسٹنٹ کمشنر شگر و دیگر شریک تھے ڈپٹی کمشنر شگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح 23 مارچ 2024 یوم پاکستان نہایت جوش خروش کے ساتھ منایا جائے گا صبح ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں پرچم کشائی ہو گی پولیس کا چاق و چوبند دستہ سبز ہلالی پرچم کو سلامی دیں گے بعد ازاں تقریری مقابلے، ملی نغمے اور دیگر سرگرمیاں ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے اس دن کی حفاظتی انتظامات کے لئے ایس پی شگر کو سکیورٹی پلان بنانے کے لئے کہا مین تقریب کی ذمہ داری ڈی ڈی ایجوکیشن پر لگادی گئی۔ آرمی آفیسران نے کہا کہ یوم پاکستان کے دن لمسہ شگر میں پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ شگر کے اشتراک سے تعمیر شدہ یادگار شہداء کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ ڈی سی شگر نے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر کو اس دن کی مناسبت سے پینا فلیکس بنانے اور نمایاں جگہوں پر ڈسپلے کرنے کی ہدایت کی۔

شگر انجمن تاجران شگر کےصدر حسن شگری نے کابینہ کا باضابطہ اعلان کردیا، نوٹیفکشن جاری

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت راحت کریم بیگ کے ہمراہ حشوپی پرستان ا سٹیڈیم کا دورہ کی

Urdu news, meeting regarding the arrangements of March 23 Pakistan Day.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں