ماہ مقدس ایثار، قربانی، جد و جہد، انسانی اقدار اور عوامی حقوق کا درس دیتا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

ماہ مقدس ایثار، قربانی، جد و جہد، انسانی اقدار اور عوامی حقوق کا درس دیتا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا محرم الحرام کے مقدس مہینے کے حوالے سے خصوصی پیغام!!
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مقدس ایثار، قربانی، جد و جہد، انسانی اقدار اور عوامی حقوق کا درس دیتا ہے۔ اس ماہ مقدس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓکی شہادت کا مقصد اسلام اور انسانیت کی بقاء اور انسانیت کی خدمت کیلئے تھی۔نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓکی جد و جہد بلا تفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی۔محرم الحرام میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓاور شہدائے کر بلا کی قربانیوں کیساتھ ان کے مشن اور جد و جہد کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے۔ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا، ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا ما و مقدس کا صحیح مفہوم ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ محرم عبادت، ایثار تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے۔ محرم الحرام کا اصل پیغام اتحاد بین المسلمین ہے۔ اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام امت مسلمہ میں اخوت و محبت، اتحاد، انسانیت کی فلاح و بہبود، باہمی رواداری کو تعلیمات نبوی کی روشنی میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام محرم الحرام میں مثالی امن قائم رکھنے میں اپنا کردارادا کر یں۔ ماضی کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کو پرامن اور باہمی رواداری اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنے کے حوالے سے مثالی بنائیں تا کہ گلگت بلتستان کا پرامن معاشرہ دیگر علاقوں کیلئے ہمیشہ کی طرح امن وامان کے حوالے سے مثالی بنے۔ علمائے کرام معاشرے میں اخوات اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کر یں۔وزیر اعلی نے مزید کہا ہے کہ شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ذاتی مفادات اور فروعی اختلافات کو پس و پشت ڈال کر امن و بھائی چارے، باہمی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کیلئے کردار ادا کریں اور گلگت بلتستان کو ملی یکجہتی کا گہوارہ بنائیں۔
The holy month teaches sacrifice, sacrifice, hard work, human values ​​and people’s rights Chief Minister Gilgit-Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں