ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت راحت کریم بیگ کے ہمراہ حشوپی پرستان ا سٹیڈیم کا دورہ کی

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت راحت کریم بیگ کے ہمراہ حشوپی پرستان ا سٹیڈیم کا دورہ کی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت راحت کریم بیگ کے ہمراہ حشوپی پرستان ا سٹیڈیم کا دورہ کیا سٹیڈیم کی کچھ دیواریں گزشتہ دنوں کھیتوں سے پانی کی وجہ سے گر گئے تھے اور کچھ مزید گرنے والے ہیں بھرائی کی ہوئی مٹی بھی دھنس گئی ہے رپورٹ موصول ہوتے ہی ڈی سی شگر نے ڈی ڈی ٹورزم کو ہمراہ لے کر گراؤنڈ کا دورہ کیا اور گراؤنڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا بحالی کے لئے غور و خوض کیا گیا اس موقع پر انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ گراؤنڈ جوانوں کی تفریح کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے ان شاءاللہ اس کی بحالی اور دیگر کاموں کے لئے جلد اقدامات اٹھایا جائے گا اور فوری بحال کیا جا کر جوانوں کے لئے تفریح کے لئے کھول دیا جائے گا ڈی سی سی شگر نے متعلقہ محکمے کو موقع پر فون پر دیواروں کو دوبارہ تعمیر کرنے اور نکاسی آب کے لئے کوہل بنانے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ گراؤنڈ محفوظ رہ سکے اس کے علاوہ اپروچ روڈ کے معاوضے کا ایشو حل کرنے کا بھی یقین دہانی کرائی بعد ازاں انہوں نے فیاسپی شگر میں واقع ماربل فیکٹری اور سنگ مرمر کے مائننگ ایریا کا بھی وزٹ کیا۔فیکٹری مالک سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ ماربل کی مائننگ کے لئے نئی ٹیکنالوجی استعمال کریں بلاسٹنگ اور روایتی طریقے سے آلودگی بھی ہوتی ہے اور کافی ماربل ضائع ہوتا ہے۔

PSL 2024 پاکستان سپر لیگ 2024، فائنل میں اسلام آباد سےسخت مقابلے کیلئے تیار ہیں، افتخار احمد

urdu news, Tourism Department Rahat Karim Baig visited Hashopi Prastan Stadium.
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں