گلگت پڑی بنگلہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کنونشن میں پڑی بنگلہ بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت
گلگت پڑی بنگلہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کنونشن میں پڑی بنگلہ بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت
گلگت(5 سی این نیوز) پڑی بنگلہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کنونشن میں پڑی بنگلہ بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت، پڑی بنگلہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے پر پڑی بنگلہ کے عمائدین نے فتح اللّٰہ خان کا شکریہ ادا کیا تقریب میں درجنوں افراد نے فتح اللہ خان کی کارکردگی سے متاثر ہو کر دیگر سیاسی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر چیرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ و رکن اسمبلی فتح اللہ خان کی حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتح اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں آپ سے وعدے کرکے ووٹ لیا گیا پھر آپ کو فراموش کر دیا گیا آپکے نمائندے آپ سے ملاقات کرنا گوارا نہیں کرتے تھے، میں پڑی بنگلہ کا بیٹا ہوں یہاں کے مسائل میرے زاتی مسائل ہیں آپ سے وعدہ کرتا ہوں آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کرونگا، پری بنگلہ کی بنیادی ضروریات صحت، تعلیم جیسے شعبوں میں آپ کے لئے منصوبے رکھے گئے بعض سکیموں پر کام ہو رہا ہے بعض سکیموں کا کام مکمل ہوچکا ہے، طالبات کی تعلیم ہمارے معاشرے کے لئے اہم کے جس کی وجہ سے طالبات کے لئے کالج سطح کی تعلیم کالج بن رہا ہے، آپ کے ہسپتال کا کام مکمل ہو چکا ہے، والی بال اور کرکٹ گراؤنڈ کا کام شروع ہو رہا ہے، واٹر چینل اور ملحقہ ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کا ٹینڈر ہو رہا ہے، واٹر سپلائی کی بڑی سکیم پڑی بنگلہ کے لئے اس اے ڈی پی میں رکھی گئی ہے، رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا جس پر کام جاری ہے، ان مسائل کے علاوہ جو کام ہونگے آپ کی مشاورت سے وہ کام بھی کرینگے، وعدے کرکے بھاگنے والے اب حلقے میں منہ چھپاتے پھرینگے انشاء حلقے کی جمہور ایسے عناصر کی سرکوبی کرینگے جنہوں نے میرے سادہ لوح عوام سے ووٹ لیے اور پھر علاقے کو فراموش کیا، پڑی بنگلہ کی حلقے کا پسماندہ ترین علاقہ ہے جو سابقہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے پسماندہ رہا، پڑی بنگلہ کی پسماندگی کے خاتمے تک اپنی کوشش اور محنت جاری رکھیں گے, پڑی بنگلہ کی عوام سے وعدہ ہے آپ سے بیوفائی نہیں کی اور انشاء اللہ آگے بھی آپ سے وفا کا رشتہ قائم رہےگا پڑی میرا گھر ہے اور اپنے گھر کے مسائل حل کرونگا