شگر انجمن تاجران شگر کےصدر حسن شگری نے کابینہ کا باضابطہ اعلان کردیا، نوٹیفکشن جاری

شگر انجمن تاجران شگر کےصدر حسن شگری نے کابینہ کا باضابطہ اعلان کردیا، نوٹیفکشن جاری
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر انجمن تاجران شگر کےصدر حسن شگری نے کابینہ کا باضابطہ اعلان کردیا۔ محمد ظہیر عباس کو سینئر نائب صدر ، سید تنویر علیشاہ جنرل سیکرٹری ، عمران شگری کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا۔ انجمن تاجران شگر کے مرکزی دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر حسن شگری نے انجمن تاجران شگر کے کابینہ کا اعلان کردیا ۔ جوکہ 9 کابینہ ممبران پر مشتمل ہیں۔ محمد ظہیر عباس کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے جبکہ سید تنویر علیشاہ کو جنرل سیکرٹری اور عمران شگری کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔ جس ہے ساتھ ہی کابینہ مکمل ہوگیا ہے۔مرکزی کابینہ آئندہ چند دنوں تک باقاعدہ اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ انجمن تاجران شگر کے الیکشن میں حسن شگری نے محمد ظہیر عباس اور وزیر نسیم کو ہرا کو صدر منتخب ہوا تھا ۔ تاہم کابینہ کا اعلان تاخیر کا شکار تھا ۔ جس کی وجہ سے کابینہ کی حلف برداری تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ چونکہ اب کابینہ مکمل ہوگیا ہے اور امکان ہے چند دنوں تک کابینہ اپنے عہدوں کو حلف اٹھائیں گے۔

پاکستانی سیاست اور سیاست دان، ثقلین نعیم

نئی وفاقی کابینہ پرانے چہرے! پروفیسر قیصر عباس

urdu news, Anjuman tajriraan shigar officially announced the cabinet, the notification has been issued

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں