شگر ، وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان شہید زمان علی کو ان کے آبائی گاوں ہورچس شگر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

Urdu news, martyred during an encounter with terrorists

شگر ، وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان شہید زمان علی کو ان کے آبائی گاوں ہورچس شگر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز)وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان شہید زمان علی کو ان کے آبائی گاوں ہورچس شگر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں اعلی عسکری حکام , سول انتظامیہ اور علاقے کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بریگیڈ کمانڈر آرٹلری ڈویژن گلگت بلتستان بریگیڈیئر شفقات علی، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس پی شگر شیراحمد سمیت اعلی حکام شہید کی نماز جنازے میں شریک ہوئے۔ شہید کی قبر پر صدر پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف ، چیئرمین جوائنٹ سٹاف کمیٹی کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔ شہید لانس نائیک زمان علی جنوبی وزیرستان میں گزشتہ دنوں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔ شہید کی جسد خاکی جب آبائی گاؤں پہنچی تو علاقے میں کہرام برپا ہوئے۔ شہید کی دو سال شادی ہوئی تھی اور ایک بچی کا باپ تھا۔

شگر معروف مفسرالقران پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ خالد کو سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ پاکستان بنے پہ مبارک باد پیش کرتے ہیں ترجمان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان عمران حسین شگری

گندم کی افزائش پر پانی کی کمی کا اثر، اہم تحقیقی مقالہ.مشرف عباس شگری طالب علم پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی

محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے 250 سے زائد طلبہ نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بلاک چین کا چھ ماہ کا کورس مکمل کرلیا۔

شگر جامعہ فاطمتہ الزہرا میں مہمان عالم دین قاری قران شیخ جعفری انصاری کے اعزاز میں ایک بین المدارس عظمت القران اور مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیا گیا

Urdu news, martyred during an encounter with terrorists

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں