شگر جامعہ فاطمتہ الزہرا میں مہمان عالم دین قاری قران شیخ جعفری انصاری کے اعزاز میں ایک بین المدارس عظمت القران اور مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیا گیا

urdu-news-quran-and-husn-e-qaraat-competition

شگر جامعہ فاطمتہ الزہرا میں مہمان عالم دین قاری قران شیخ جعفری انصاری کے اعزاز میں ایک بین المدارس عظمت القران اور مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیا گیا
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز) ادارہ مشکوات النور کے زیر اہتمام جامعہ فاطمتہ الزہرا میں مہمان عالم دین قاری قران شیخ جعفری انصاری کے اعزاز میں ایک بین المدارس عظمت القران اور مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر علماے امامیہ شگر سید طہٰ شمس دین الموسوی تھے جبکہ ادارہ مشکوات النور کے ناظم اعلیٰ سید ذاکر حسین کے علاوہ شیخ سخاوت حسین جوادی ۔ شیخ نبی نجفی شیخ مظاہر حسین اور مولانا غلام عباس نے شرکت کی حسن قرات کی اس محفل میں مدارس کے زونل ناظمین اور معلمین نے شرکت کی اس موقع پر 24 مدارس کے طلبہ کے درمیان حسن قرات کے مقابلے ہوے جس میں مدرسہ زہرا ژھوقپہ نے اول مدرسہ سجادیہ نے دوسری جبکہ مدرسہ اصغریہ تھگمو نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوے صدر علماے امامیہ شگر سید طہٰ شمس دین نے قاری قران شیخ جعفر انصاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ جعفر انصاری دین کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرما اور ان کی خدمات کو رب العزت اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرما

ICC T20 World Cup 2024 کے ٹیموں‌ کی تفصلات اور کھیلاڑیوں‌کے نام

ٹی 20، قومی ٹیم ائر لینڈ کے خلاف اپنا دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلے گا.

urdu-news-quran-and-husn-e-qaraat-competition

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں