شگر، محکمہ تعلیم سرفہ رنگا کو مسلسل نظرانداز کررہے ہیں، شگر صدر تعلیمی کمیٹی سرفہ رنگا محمد یاسین

شگر، محکمہ تعلیم سرفہ رنگا کو مسلسل نظرانداز کررہے ہیں، شگر صدر تعلیمی کمیٹی سرفہ رنگا محمد یاسین
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر صدر تعلیمی کمیٹی سرفہ رنگا محمد یاسین نے کہا ہے محکمہ تعلیم سرفہ رنگا کو مسلسل نظرانداز کررہے ہیں ۔ سرفہ رنگا پرائمری سکول میں خالی آسامی کو پرنہ کرنا سرفہ رنگا کے پڑے لکھے نوجوانوں کیساتھ زیادتی ہےاور سردی رنگا سکول میں تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے لہذاسرفہ رنگا پرائمری سکول میں خالی آسامی کو فوری کریں ۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پورے گلگت بلتستان کے سکولوں میں خالی آسامیوں کو مشتہر کیا ہے- جبکہ ہارڈ ایریا بوائز پرائمری سکول سرفہ رنگاہ کا پوسٹ سالوں سے خالی پڑا ہوا ہے۔اس پوسٹ کو حالیہ اشتہار میں شامل نہیں کروایا گیا۔ حالانکہ یہ پوسٹ محکمہ تعلیم شیگر نے اپنے سفارشی مراسلہ 23 دسمبر 2022 میں ذکر کیا تھا۔ جبکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے ٹیچروں کی آخری ریکروٹمنٹ سال 2021میں CTSP کے ذریعے کروایا گیا تھا اس کے بعد سے ٹیچروں کی کوئی اپوائنٹمنٹ نہیں ہوئی۔ اس کے باوجود اس پوسٹ کو ہی حذف کرنا اس علاقے کے ساتھ زیادتی ہے۔ محمکہ تعلیم شگر اس پوسٹ کو اپنے مقامی لوگوں میں بندربانٹ کرنے کی کوشش میں ہے جو کہ سرفہ رنگاہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔نہ اس سکول میں ٹیچر میسر ہے نہ ہی خالی پوسٹ کو مشتہر کیا جا رہا۔ یہ عمل اہل علاقہ کے ساتھ بددیانتی پر مبنی عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفہ رنگاہ پہلے ہی سے تعلیمی اعتبار سے دیگر علاقوں کی نسبت کافی پیچھے ہے اور اس طرح مزید پیچھے دھکیلا جا رہا۔ سرفہ رنگاہ پرائمری سکول فقد ایک ہی ٹیچر کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے اس وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو پرائمری سطح پہ ہی سکردو یا دیگر علاقوں میں پڑھانے پر مجبور ہے جو ہر کس و ناکس کے بس میں نہیں۔ لہذا ہم اہلیان سرفہ رنگاہ منسٹر ایجوکیشن غلام شہزاد آغا اور سیکرٹری تعلیم سید اختر رضوی سے التجاء کرتے ہیں مذکورہ بالا پوسٹ کو جلد از جلد حالیہ مشتہر پوسٹوں کے ساتھ کوریجنڈم (corrigendum) میں لگا کر شامل کروائیں۔ آپ لوگوں کی عین نوازش ہوگی۔

آئی پی ایل 2024، میں بڑا فیصلہ، چنئی سپر کنگز نے کپتان دھونی کی جگہ ریتوراج کو کپتان بنا دی

کرسٹیانو رونالڈو مشہور فٹ بالر کم عرصے میں دنیا کے مشہور ترین فٹبالر کیسے بن گیا.

جشن نوروز کی تاریخ, حامد حسین شگری

Education Department is continuously ignoring Sarfa Ranga,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں