گلگت، چیف سیکریٹری کی ہدایت پر گلگت بلتستان بھر میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

urdu news, Cleanliness campaign has been formally started across Gilgit-Baltistan.

گلگت، چیف سیکریٹری کی ہدایت پر گلگت بلتستان بھر میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
محکمہ اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ،گلگت، چیف سیکریٹری کی ہدایت پر گلگت بلتستان بھر میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔گلگت/غذر/ہنزہ/استور/دیامر/سکردو/نگر/گھانچے شامل ہیں
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کے احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان بھر میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صاف ستھرا گلگت بلتستان کو یقینی بنانے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات شروع کرنے کے حوالے سے عوامی حلقوں میں صوبائی حکومت کی اس کاوش کو سراہا جارہا ہے۔
اس حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہفتہ وار صفائی مہم کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔ان احکامات کی روشنی میں تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلعوں میں ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس تسلسل میں ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت عارف حسین کے ہمراہ GDA کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران نے جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا اور چوک، چوراہوں اور شہر کے مصروف ترین شاہراہوں کی تزئیں و آرائش کا معائینہ کے دوران کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، اسکے علاوہ، بھل صفائی مہم کے سلسلے میں چیف آفیسر بلدیہ نے کام کی رفتار سے آگاہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر GDA نے اپنے ادارے کے جانب سے شروع کئے گئے تزیں آرائشی منصوبوں کے بارے بریفنگ بھی دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی مہم کو تسلی بخش قرار دیا۔
دریں اثنا غذر۔ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ غذر حبیب الرحمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عاقب کی سربراہی اور چیف آفیسر عابد حسین میر کی نگرانی میں صفائی مہم جاری ہے اس سلسلے میں آج گاؤں عیشی میں بازار اور گاؤں کے مختلف گلیوں کی صفائی کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ منیجمنٹ آفیسر عمران علی و علمہ گورنمنٹ مڈل سکول عیشی کے اساتذہ اور طلبہ شریک ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ استور نے بھی استور شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا ہے.اس ضمن میں میونسپل کمیٹی استور, ویسٹ منیجمنٹ اور ضلع کونسل استور کے تعاون سے استور شہر کی سڑکوں اور بازاروں میں صفائی مہم چلائی جارہی ہے.مہم کے دوران سڑکوں سے بڑی مقدار میں کوڑا کرکٹ جمع کیا گیا اور مقررہ جگہ پہنچا کر تلف کیا گیا. اس دوران سڑکوں سے ملحقہ نالیوں سے کچرہ اٹھایا گیا اور نالیوں کی صفائی کی گئی.
علاؤہ ازیں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع ہنزہ، سکردو، گھانچے میں بھی صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے،مہم کے دوران ڈپٹی کمشنرز کا کہنا تھا کہ روزمرہ صفائی کے کام کے علاوہ خصوصی مہم کا انعقاد کرکے شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جاۓ گا اور سیاحتی مقامات کی صفائی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں. اس حوالے سے ملازمین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ سیاحوں کو صاف وشفاف ماحول فراہم کیا جاسکے.

آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2024 میں کون جیتے گا کونسے ٹیم فیورٹ پیشن گوئیاں شروع

قومی اسمبلی کے اسپیکر کا دبنگ فیصلہ، صدر کی خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی دو رکن اسمبلی پر پابندی عائد

شگر پی سی فور منظور ہونے کے باوجود انٹر کالج شگر سٹاف سے محروم ہے ۔ موجودہ سٹاف بڑی تندہی کیساتھ کالج کے نظام چلانے میں مصروف ہے. سماجی رہنماء علی محمد شگری

شگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شگ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آر ایچ سی شگر نے مثبت انفرادی وسماجی روئے اور بہتر زندگی کے حوالے سے سیشن کا انعقاد

urdu news, Cleanliness campaign has been formally started across Gilgit-Baltistan.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں