شگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شگ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آر ایچ سی شگر نے مثبت انفرادی وسماجی روئے اور بہتر زندگی کے حوالے سے سیشن کا انعقاد

urdu news, Conducting sessions on positive individual and social behavior and better living

شگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شگ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آر ایچ سی شگر نے مثبت انفرادی وسماجی روئے اور بہتر زندگی کے حوالے سے سیشن کا انعقاد
شگر(عابدشگری )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شگر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈاکٹر محمد کاظم اور ماہ جبین زہرا نیوٹریشن آفیسر آر ایچ سی شگر نے مثبت انفرادی وسماجی روئے اور بہتر زندگی کے حوالے سے سیشن منعقد کیا گیا سیشن کا مقصد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نشوونما پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی غذائیت اور اچھی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جانا تھا دوران سیشن مقررین کا کہنا تھا کہ رویہ کسی بھی انسان کی شخصیت کا بیان ہے۔ عام طور پر رویے دو طرح کے ہوسکتے ہیں۔ اول مثبت رویہ اور دوئم منفی رویہ۔ رویہ ایک معمولی سی لیکن انسانی شخصیت میں بہت اہمیت کی حامل چیز ہے۔“ ایک مرد یا عورت کے رویے میں بڑی تبدیلی کا براہ راست تعلق اس کی مثبت سوچ سے ہے۔ بہت سے لوگوں کے نزدیک انسان کا مثبت اور تواناء طرز فکر دنیا کے سامنے ایک بہترین رویے کی کلید ہے۔رویے کا انحصار انسان کے طرز فکر، نقطۂ نظر اور عقائد پر ہوتا ہے۔ آپ کا رویہ ہی آپ کو زندگی میں مختلف مسائل سے نمٹنے کے قابل بناتا ہے اور اپنے ہدف کے حصول کے لئے متحرک رکھتا ہے۔ علم نفسیات کے مطابق انسانی رویہ کی درج ذیل اقسام ہیں۔ 1 ) سنجیدہ رویے (Cognitive Attitudes) : سنجیدہ رویے کی بنیاد اس علم پر ہے جو ہم کتابوں سے یا پھر اپنے مشاہدات و تجربات سے حاصل کرتے ہیں۔ یہ علم ہی ہمیں زندگی کے مختلف مراحل میں پر اعتماد بناتا ہے۔

اسکردو، الزہرا ایجوکیشن سسٹم اسکردو شہر کا ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے کلثوم ایلیاء شگری

قومی اسمبلی کے اسپیکر کا دبنگ فیصلہ، صدر کی خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی دو رکن اسمبلی پر پابندی عائد

آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2024 میں کون جیتے گا کونسے ٹیم فیورٹ پیشن گوئیاں شروع

urdu news, Conducting sessions on positive individual and social behavior and better living

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں