قومی اسمبلی کے اسپیکر کا دبنگ فیصلہ، صدر کی خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی دو رکن اسمبلی پر پابندی عائد

urdu news, the decision to suppress the session of the National Assembly, the President's address

قومی اسمبلی کے اسپیکر کا دبنگ فیصلہ، صدر کی خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی دو رکن اسمبلی پر پابندی عائد
رپورٹ، 5 سی این نیوز اسلام آباد
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے جمشید احمد خان دستی اور محمد اقبال خان کی رکنیت ایک روز قبل صدارتی خطاب کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے پراج بروز جمعہ کو جاری اجلاس کے لیے معطل کر دی۔
جمعرات کو 16ویں قومی اسمبلی سے صدر آصف علی زرداری کے افتتاحی خطاب کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت میں اپوزیشن بنچوں پر موجوداسمبلی ممبران نےزبردست احتجاج کیا گیا
ایوان میں‌موجود پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان جمشید احمد خان دستی اور محمد اقبال خان کی معطلی کے لیے اسپیکر کی جانب سے پیش کی گئی تحریک منظور کر لی۔
تحریک التواء میں کہا گیا کہ جمشید دستی اور محمد اقبال ایم این ایز نے گالی گلوچ کا استعمال کیا اور دھمکی آمیز انداز میں اسپیکر کے ڈائس کے قریب پہنچے جو کہ ناقابل قبول ہے۔
صدر کے خطاب میں‌ خلل ڈالا گیا اور شر انگیز رویے، بشمول سیٹیاں اور بگل بجانا، قابل اعتراض نعرے لگانا، اور بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کرنا، ایوان کے تقدس اور رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس، 2007 میں بیان کردہ قواعد کی خلاف ورزی ہے
اسپیکر نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 21 کا حوالہ دیتے ہوئے پارلیمنٹ جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے رول 33 کے ساتھ ان کا نام لیا اور اسمبلی سے ان کی رکنیت واپس لینے کا حکم دیا۔

آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2024 میں کون جیتے گا کونسے ٹیم فیورٹ پیشن گوئیاں شروع

گلگت، ہم خیال گروپ کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ اعظم خان اور اسلامی تحریک پاکستان صوبائی حکومت کا حصہ ہو گا، ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ

urdu news, the decision to suppress the session of the National Assembly, the President’s address

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں