گلگت، ہم خیال گروپ کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ اعظم خان اور اسلامی تحریک پاکستان صوبائی حکومت کا حصہ ہو گا، ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق

urdu news, Raja Azam Khan and Islami Tehreek-e-Pakistan will be part of the provincial government,

گلگت، ہم خیال گروپ کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ اعظم خان اور اسلامی تحریک پاکستان صوبائی حکومت کا حصہ ہو گا، ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گزشتہ شب
ہم خیال گروپ کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ اعظم خان اور اسلامی تحریک پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد علی قائد، ،سربراہ رابط کمیٹی اسلامی تحریک پاکستان (گلگت بلتستان) شیخ مرزا علی اور اسلامی تحریک پاکستان کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ایوب وزیری نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ملاقات کی ،اس موقع پر رکن گلگت بلتستان اسمبلی و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ فتح اللہ خان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے معدنیات مولانا سرور شاہ بھی موجود تھے ، ملاقات میں باہمی سیاسی امور پر گفت وشنید ہوئی ، ملاقات میں گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی ،پائدار امن ، خوشحالی اور بھائی چارے جیسے امور پر بھی بات چیت ہوئی ، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ میں گلگت بلتستان کے تمام اقوام ، مسالک ، علاقے اور زبان بولنے والوں کا وزیر اعلی ہوں اور ترقی کے یکساں مواقعوں پر یقین رکھتا ہوں ، گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ وہ خطے کی تعمیر کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں ، ہم سب کو ساتھ لیکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، پہلے سے ہی اتحادی حکومت ہے اور مزید بھی اتحادیوں کے قائل ہیں کیونکہ یہ خطہ سب کا گھر ہے تمام نے ملکر گلگت بلتستان کو مختلف بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے ، اسلامی تحریک پاکستان کے قائدین نے کہا کہ ہم مسلکی و علاقائی ہم آہنگی کو تقویت دینا چاہتے ہیں اور گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد میں امن ،اتحاد اور علاقائی ترقی کیلئے حکومت کے ہاتھ مظبوط کریں گے ، ہم خیال گروپ کے رکن اسمبلی راجہ اعظم خان نے باقاعدہ طور پر حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور کابینہ ممبران نے راجہ اعظم خان کی حکومت میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے خطے کی تعمیر و ترقی ، امن اور اتحاد کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے

اسکردو بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب

محکمہ تعلیم بلتستان کے افیسران ایک کلرک کےآ گے بے بس ، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان کو لکھے گئے لیٹر سامنے آگئے

urdu news, Raja Azam Khan and Islami Tehreek-e-Pakistan will be part of the provincial government,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں