شگر ، نرغوڑ کو شگر سے علیحدہ کرنے کے خلاف سول سوسائٹی شگر کا احتجاج ، عمائدین نر کی بھی شرکت
شگر ، نرغوڑ کو شگر سے علیحدہ کرنے کے خلاف سول سوسائٹی شگر کا احتجاج ، عمائدین نر کی بھی شرکت
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
شگر نرغوڑ کو شگر سے علیحدہ کرنے کے خلاف سول سوسائٹی شگر کا احتجاج ، عمائدین نر کی بھی شرکت ، حسن شہید چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی شگر کے ممبران اور عمائدین نر نے کہا کہ نر اور غوڑو شگر کا اٹوٹ انگ ہے۔ اور یہ یونین قدیم الایام سے شگر کا اہم حصہ ہے اسے کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتا ۔ شگر کو ٹکرے ٹکرے کرنے کا خواب دیکھنے والے کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شگر کے اہم یونین کونسل نر اور غوڑو کو سکردو میں ضم کرنے کی کسی بھی اقدام کی بھرپور مزاحمت کیا جائے گا ۔ یونین کونسل نر شگر کا اہم تاریخی حصہ ہے اور رہے گا اسے کسی صورت کسی دیگر اضلاع شامل نہیں ہونے دینگے ۔ نر کو شگر سے جدا کرنے کی کوشش شگر کی جغرافیائی حدود میں مداخلت اور کم کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ جسے شگر کے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔ نر اور غوڑو بندوبست اور سروے آف پاکستان کے مطابق ضلع شگر کا اہم حصہ ہے اور رہے گا۔ اور کسی کی خواہش پر اسے سکردو یا کسی دوسرے ضلع میں شامل نہیں ہونے دینگے۔ اس موقع پر نر کے عمائدین کا کہنا تھا کہ نر کی اکثریت عوام شگر کیساتھ رہنے کی حق میں ہے اور نر کو شگر سے کسی دوسرے ضلع میں ضم کرنے کی فیصلے میں نر کے عوام حق میں نہیں ۔
ضلع شگر اپنے سرحد کی حفاظت میں ناکام کیوں . علی احمد شگری
Urdu news, Civil society shigar protest against separation from shigar nar