شگر ، اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ ضلع شگر کا صفائی ستھرائی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے حوالے سے شگر ہیڈ کوارٹر میں مختلف دوکانوں ، تندور شاپ، نائی شاپ ، چکن شاپ اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی
شگر ، اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ ضلع شگر کا صفائی ستھرائی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے حوالے سے شگر ہیڈ کوارٹر میں مختلف دوکانوں ، تندور شاپ، نائی شاپ ، چکن شاپ اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی
شگر(5 سی این نیوز)اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ ضلع شگر اصغر خان احمد نے میونسپل چیف دلاور حسین اوراپنی ٹیم کے ہمراہ صفائی ستھرائی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے حوالے سے شگر ہیڈ کوارٹر میں مختلف دوکانوں ، تندور شاپ، نائی شاپ ، چکن شاپ اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی۔ تندور شاپ میں روٹی کی وزن چیک کیا اور صحت کے SOPs پر سختی پر عمل کرنے کا حکم دیا۔ مختلف دکانداروں کو غیر معیاری، زائد المیعاد اشیاء کی برآمدگی اور ریٹ لسٹ ظاہر نہ کرنے پر کئی دکانداروں اور ہوتل۔مالکان پر جرمانے عائد کئے۔ اور ائندہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں دکان سیل کرنے اور FIR کرنے کی وارننگ دی گئی۔ اس کے علاوہ دکان ، چکن شاپ اور ہوٹلوں وغیرہ کو معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے فوڈ اسٹینڈرڈائزیشن پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔ انہوں نے خریداروں سے اشیاء کی معیار اور قیمت کے بارے میں شکایات سنے۔اور ان شکایات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ زائد المیعاد، اور غیر معیاری اشیاء کی خرید وفروخت کے بارے میں انتظامیہ کو اگاہ کریں اور لوگوں میں اگاہی پیدا کریں ۔عوام کی صحت اولین ترجیح ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
T20 world cup 2024,آسٹریلوی کپتان انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کھیلنے کے لیے منتظر،
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، بابر اعظم نے ایک اعزاز اپنے نام کر لیا روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
urdu-news-checked price list in shigar bazar
urdu news, checked various shops, tandoor shop, barber shop, chicken shop and hotels in Shigar headquarters regarding cleanliness and implementation of official price list.