جماعت اسلامی کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج، ترمیم کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دینے کی استدعا

Urdu News

جماعت اسلامی کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج، ترمیم کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دینے کی استدعا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے آئین کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی حقوق کے خلاف قرار دینے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ درخواست امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر وکیل عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کئی آئینی شقوں کی خلاف ورزی کرتی ہے اور اس سے عدلیہ کی آزادی اور سنیارٹی کے اصول پر سمجھوتہ ہوتا ہے۔ درخواست میں چیف جسٹس کی تقرری سنیارٹی کے اصول کے مطابق کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔ مزید یہ کہ نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کو بھی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ترمیم کی موجودگی میں عدلیہ کی خودمختاری متاثر ہو سکتی ہے اور یہ بنیادی حقوق کے تحفظ کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اس درخواست پر آئندہ سماعت کے لیے جلد تاریخ مقرر کی جائے گی۔
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے آئین کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی حقوق کے خلاف قرار دینے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ درخواست امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر وکیل عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کئی آئینی شقوں کی خلاف ورزی کرتی ہے اور اس سے عدلیہ کی آزادی اور سنیارٹی کے اصول پر سمجھوتہ ہوتا ہے۔ درخواست میں چیف جسٹس کی تقرری سنیارٹی کے اصول کے مطابق کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔ مزید یہ کہ نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کو بھی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ترمیم کی موجودگی میں عدلیہ کی خودمختاری متاثر ہو سکتی ہے اور یہ بنیادی حقوق کے تحفظ کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اس درخواست پر آئندہ سماعت کے لیے جلد تاریخ مقرر کی جائے گی۔urdu-news-498 جماعت اسلامی کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج، ترمیم کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دینے کی استدعا

اسلام آباد: بشریٰ بی بی عدالت میں آبدیدہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

شگر میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے پبلک لائبریری کو باقاعدہ فنکشنل کیا ۔ اب تک صرف لڑکوں کو رسائی تھی آج کے بعد سیکنڈ شفٹ میں خواتین کی رسائی ممکن بنایا، اسسٹنٹ کمشنر شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں