کیڈٹ کالج سکردو کے 19 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب، آج کے اس پروقار تعلیمی ادارے میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونا میرے لئے باعث افتخارہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

urdu news, 19th Passing Out Ceremony of Cadet College Skardu

کیڈٹ کالج سکردو کے 19 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب، آج کے اس پروقار تعلیمی ادارے میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونا میرے لئے باعث افتخارہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کیڈٹ کالج سکردو کے 19 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اس پروقار تعلیمی ادارے میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونا میرے لئے باعث افتخارہے، اس ادارے کا شمار ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے، مجھے قوی امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ تعلیمی میدان میں اس کالج کی کارکردگی مثالی ہے اور کیڈٹس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اوربحیثیت قوم ہمیں اسی طرح کے جذبے کی اشد ضرورت ہے۔ کالج انتظامیہ، اساتذہ کرام ا ور تمام کیڈٹس کو اور پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آپ کے بچوں نے 5سال اس کالج میں کامیابی سے گزارے اور آج عملی زندگی میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ میری دعا ہے کہ ان طلبہ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ملے اور یہ کالج مزید ترقی کی منزلیں طے کرے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ کالج کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اسی لئے ہم نے کالج کی گرانٹ کو 20 کروڑ کردیا ہے۔ کالج کیلئے تین کروڑ روپے کی مالیت کا سولر سسٹم بھی منظورکیا ہے۔ کالج میں کلاسز کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے 12 مزید نئی کلاسزکی جلد از جلد تعمیر کی منظوری دی ہے۔ کالج میں پینے کے صاف پانی کیلئے دو کروڑ روپے بورنگ کیلئے منظور کئے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کیلئے کچورا سے ڈائریکٹ لائن کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ کالج کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کریں گے جس میں 120 کمپیوٹرز فراہم کئے جائیں گے۔ کالج میں لیبارٹریز بلاک بنایا جائے گا جس میں تمام لیبارٹریز کا قیام جدید تعلیمی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔ میرا وعدہ ہے کہ ہم اپنے اس عظیم ادارے کوعظیم تر بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

T20 ورلڈ کپ 2024 ، شاہین شاہ آفرید نے نائب کپتان بننے سے معذرت کر لی.

اسلام آباد، ایس آئی ایف سی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، چاروں صوبوں‌کے وزاء اعلی شریک ہونگے سوائے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملک کے بلند ترین سطح 76 ہزار پوائنٹس سے تجاویز کر گئی

urdu news, 19th Passing Out Ceremony of Cadet College Skardu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں