کرم میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 7 خوارج ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

urdu news

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 7 خوارج ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 7 خوارج ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد، کرم کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم آپریشن کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی اس آپریشن میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی۔آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ یہ خوارج ملک کے خلاف متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں شامل تھے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ urdu news

منکی پوکس اور زیکا وائرس کے پھیلاؤ پر این سی او سی کا الرٹ جاری، ہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جائے

کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں