کراچی ، ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 فن اور ثقافت کا شاندار جشن

Urdu News

کراچی ، ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 فن اور ثقافت کا شاندار جشن
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 زور و شور سے جاری ہے، جو حاضرین کو اپنی دلچسپ پیشکشوں سے محظوظ کر رہا ہے۔
فیسٹیول کے 28 ویں دن، مزاح، شاندار موسیقی کی پیشکش اور شیکسپئر کے مشہور کرداروں نے محفل سجا دی۔ جرمنی اور پاکستان کے فنکاروں کی مشترکہ کوششوں نے محبت اور فن کے نئے پہلو پیش کیے۔مزاح کے پردے میں عمیق پیغامات پیش کیے گئے، جب برطانوی تھیٹر گروپ نے شیکسپئر کے کرداروں کو منفرد انداز میں پیش کیا، جو انسانی سادگی میں موجود حکمت کو اجاگر کرتے ہیں۔ شیکسپئر کی مشہور لائنیں اسٹیج پر پیش کی گئیں، جبکہ تھیٹر کے فنکاروں نے سنجیدہ موضوعات کو مزاح کے ذریعے خوبصورت انداز میں بیان کیا۔
برلن اور لاہور کے موسیقاروں نے مل کر دلکش دھنیں پیش کیں۔ استاد اشرف شریف نے جرمن فنکاروں کے ساتھ مل کر ستار بجایا، کرسٹو نے پیانو پر جادوئی موسیقی چھیڑی، اور تھامس نے ڈرم پر مہارت دکھائی، جس سے مشرقی اور مغربی موسیقی کا حسین ملاپ ہوا۔آرٹس کونسل کراچی میں فیسٹیول کے 29 ویں دن امریکی تھیٹر گروپ کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے ثقافتی رنگ بھی نظر آئیں گے۔urdu-news-439

>یحییٰ سنوار بھی بربریت کا شکار! پروفیسر قیصر عباس

عمائدین مختاران و یوتھ آرگنائزیشن یونین کونسل مرہ پی نے ڈپٹی کمشنر شگر سے درخواست، چراگاہ نمبر 3 یونین کونسل مرہ پی کی بندوبستی چراگاہ ہے جہاں سے مہاجرین کو غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں