شگر میں ٹیلی نار کی ناقص سروس سے عوام تنگ آگئی. سروس معطل رہنا معمول بن گیا

شگر میں ٹیلی نار کی ناقص سروس سے عوام تنگ آگئی. سروس معطل رہنا معمول بن گیا
urdu news,People were fed up with Telenor’s poor service in shigar. Service suspension became the norm
شگر میں ٹیلی نار کی ناقص سروس سے عوام تنگ آگئی۔ روزانہ کئی کئی گھنٹے سروس معطل رہنا معمول بن گیا۔ لوگوں ٹیلی نار سم جلاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ ٹیلی نار کی ناقص سروس نے صارفین کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا یے۔ دن میں کئی بار گھنٹوں کیلئے سروس بند رکھنا معمول بن گیا یے۔ جس سے سروس استعمال کرنے والے صارفین جو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی نار کی شگر سنٹر کیلئے بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسفرمر گزشتہ کئی ماہ سے خراب ہے۔ جسے مرمت نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹاور کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ اور جنریٹر کے ذریعے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر اکثر اوقات بند رکھا جاتا یے۔ جوکہ سروس میں تعطلی کا اصل وجہ ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سروس بہتر بنائے اور باربار بندش ختم کرے ۔ ورنہ صارفین سم جلاؤ مہم شروع کریں گے ۔
urdu news,People were fed up with Telenor’s poor service in shigar. Service suspension became the norm

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں