شگر چہلم امام حسین کے جلوس کے ساتھ چھورکاہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ۔ہزاروں افراد نے ناموس. صحابہ بل کو مسترد کردیا
شگر چہلم امام حسین کے جلوس کے ساتھ چھورکاہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ۔ہزاروں افراد نے ناموس. صحابہ بل کو مسترد کردیا
urdu news, The largest gathering in the history of Churkah shigar
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر چھورکاہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ۔ہزاروں افراد نے ناموس. صحابہ بل کو مسترد کردیا ۔بل کو کالعدم قرار نہ دینے اور اغا باقر الحسینی کے خلاف کاٹے کیے پرچے کو ختم نہ کرنے کی صورت میں ائیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا عندیہ دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق ہر سال چھورکاہ میں چہلم امام حسین کی مناسبت سے مختلف امام بارگاہوں سے برامد ہوکر اسی امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہوتے تھے تاہم علماے امامیہ شگر نے حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اجتماعی جلوس نکال کر عاشورہ کے جلوس کی طرح جامع مسجد چھورکاہ میں اختتام کرانے کا حکم جاری کردیا جس کے تحت چھورکاہ کے تینوں دستے دستہ پاسبان۔حسینی ۔دستہ اکبریہ اور دستہ اصغریہ نے مقامی امام بارگاہوں سے جلوس برامد کرکے شاہراہ کےٹو پر لے اے اور چھورکاہ مین بازار میں ہزاروں افراد نے متنازعہ بل کے خلاف زبردست احتجاج کیااحتجاجی جلوس سے علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین اور أغا نثار الموسوی نے خطاب کرتے ہوے متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہوے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور منسوخ کیا جاے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین نے کہا کہ ناموس بل کو نہ ہم نے قبول کیا ہے اور نہ کریں گے کیونکہ اس بل نے ملت کے درمیان فرقہ واریت کی اگ لگادی ہے اگر اس اگ کو بجھاکر خطے میں امن چاہتے ہے تو فوری طور پر متنازعہ بل کو منسوخ کیا جاے اور گستاخ امام مہدی کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جاے اور اغا باقر کے خلاف کاٹے گئے پرچے کو واپس لیا ہے بصورت دیگر ہم اپنا لائحہ عمل طے کرنے میں ازاد ہوں گے
urdu news, The largest gathering in the history of Churkah shigar