شگر سرفہ رنگاہ جیپ ریلی ایونٹ کے سلسلے میں بلائینڈ لیگ شگر میں رنگاہ رنگ تقریب کا انعقاد

شگر سرفہ رنگاہ جیپ ریلی ایونٹ کے سلسلے میں بلائینڈ لیگ شگر میں رنگاہ رنگ تقریب کا انعقاد
urdu news ، cold desert
5 سی این نیوز ویب شگر
شگر سرفہ رنگاہ جیپ ریلی ایونٹ کے سلسلے میں بلائینڈ لیگ شگر میں رنگاہ رنگ تقریب کا انعقاد ۔تقریب میں مقامی کشتی زخ ۔دافنگ ۔غلیل بازی اور کلائمبینگ کے مقابلے ہوے اور مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جربہ ژھو کے مقام پر منقدہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجا ناصر عبداللہ خان تھے اس موقع پر سابق وزیر تعلیم راجا اعظم خان سیکرٹری سیاحت اصف الله خان کمشنر بلتستان نجیب عالم اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی الله فلاحی بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجا ناصرعبدالله خان نے کہا کہ سیاحت کی ترویج کے لیے اس طرح پروگرام ضروری ہے صوبائی حکومت سیاحت کی فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے اور بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے سے اس شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اس موقع پر پروگرام میں حصہ لینے اور انتظامات کرنے والوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ۔
urdu news shigar Sarfa Ranga Jeep Rally event, a colorful event was organized at Blind League Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں