شگر.مسلمانوں اور غیر مسلموں کو آزادی کیساتھ اپنے عقائد کی بنیاد پر زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے، امام جمعہ ولجماعت شگر چھورکاہ
شگر.شگر.مسلمانوں اور غیر مسلموں کو آزادی کیساتھ اپنے عقائد کی بنیاد پر زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے، امام جمعہ ولجماعت شگر چھورکاہ
رپورٹ عابد شگری ، 5 سی این نیوز ویب
urdu news, Shagar. Muslims and non-Muslims have the right to live their lives with freedom based on their beliefs, Imam Juma and Jamaat Shigar Churkah.
مسلمانوں اور غیر مسلموں کو آزادی کیساتھ اپنے عقائد کی بنیاد پر زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے۔اس بلن کی آڑ میں ایک مخصوص گروہ کو مسلط کرنے کی کوشش کیا جارہا ہے
شگر متنازعہ توہین صحابہ بل کیخلاف جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ میں نماز جمعہ کے بعد زبردست احتجاج ۔ مظاہرین نے اس متنازعہ بل پیش کرنے اور منظور کرنے والوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے اس متنازعہ بل کو مسترد کردیا۔ مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہ الموسوی شمس الدین اور دیگر علمائے کرام نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور یہاں تمام مسلمانوں اور غیر مسلموں کو آزادی کیساتھ اپنے عقائد کی بنیاد پر زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے۔
فرزند شگر پروفیسر حسن شاد شگری کو شگر کالج میںتعینا ت کر دیا.
اس بلن کی آڑ میں ایک مخصوص گروہ کو مسلط کرنے کی کوشش کیا جارہا ہے جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس بل سے مسلک اہلبیت کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا اس بل کو کالعدم قرار دیکر نافذ العمل ہونے سے روکا جائے۔ بصورت دیگر مسلک اہلبیت کے ماننے والی ہرگز اسے برداشت نہیں کرینگے۔اس ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ کیونکہ یہ بل شیعہ عقائد سے بالکل متصادم ہے۔ احتجاج کے آخر میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں اس بل کو نافذ ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا urdu news, Shagar. Muslims and non-Muslims have the right to live their lives with freedom based on their beliefs, Imam Juma and Jamaat Shigar Churkah.