شگر تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کا ڈی سی شگر کے زیر صدارت اہم میٹنگ میں ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

urdu news, reviewed the ongoing development schemes in the district

شگر تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کا ڈی سی شگر کے زیر صدارت اہم میٹنگ میں ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ
شگر (فیصل دلشاد)ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر نے شرکت کی میٹنگ میں ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی جاری سکیموں بالخصوص ٹارگیٹڈ سکیموں کی پراگریس کی نسبت متعلقہ محکمے کے سربراہ سے بریفنگ لی گئی اس کے علاوہ ڈی سی شگر نے تمام محکموں کو نئے اے ڈی پی کے لئے پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ بروقت متعلقہ فورم کو بھیج سکے شرکاء نے منصوبوں کے حوالے سے سامنا مسائل سے ڈی سی شگر کو آگاہ کیا جن کے حل کے لئے میٹنگ میں غور کیا گیا اور متعلقہ حکام سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی گئی۔ آخر میں ڈی سی شگر نے شرکاء کو ترقیاتی کاموں کی معیار اور کام کی رفتار پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی کسی قسم کی شکایت پر بروقت قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا اس کے علاوہ میٹنگ میں حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچنے والے انفراسٹرکچرز کی بحالی کے لئے ایمرجنسی لگانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
urdu news, reviewed the ongoing development schemes in the district

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں