استور، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر چسپاں کریں ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق

استور، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر چسپاں کریں ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ استور بازار کے مختلف دوکانوں پر اشیاۓ ضروریہ کی قیمتوں اور میعار کا جائزہ لیا. اس موقع پر دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر چسپاں کریں ایسا نہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی. اس موقع پر متعدد دوکانوں سے غیر میعاری اور زائد المیعاد اشیاء کی برآمدگی پر پر جرمانہ عائد کیا گیا.

بعد میں اسسٹنٹ کمشنر استور نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال استور اور پرائیویٹ میڈیکل سٹورز میں ادویات کا بھی جائزہ لیا. اس موقع پر میڈیکل سٹورز مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ زائد المیعاد ادویات کسی صورت فروخت نہ کریں اور ادویات کو مکمل پروٹوکول کے مطابق رکھیں اور میڈیکل سٹورز میں صفائی کا خاص خیال رکھیں.

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر استور کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ نے رحمان پور یونین کونسل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. کچہری میں یونین کونسل کے تمام گاؤں کے لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر استور کی ہدایت پر اس کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ آپ لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی جاسکے اور ان مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے. ہماری پوری کوشش ہے کہ عوامی مسائل ان کی دہلیز میں ہی حل ہو. اس موقع پر موجود سب ڈویژنل آفیسران نے اپنے محکموں سے متعلق مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ استور نے صفائی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے. اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر استور کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی استور اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاران استور شہر اور مضافات میں صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں. تاکہ شہریوں کو صاف و شفاف ماحول میئسر آسکے.

افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے ، ترجمان پاک فوج کا اہم پریس کانفرنس

شگر آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اور امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کی جانب سے البیان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آر ایچ سی شگر, 30 بیڈڈ ہسپتال اور لمسہ روڈ کی تعمیراتی کام کا دورہ

urdu news, Price Control Committee list should be prominent place,
شعبہ اطلاعات
ضلعی انتظامیہ استور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں