شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آر ایچ سی شگر, 30 بیڈڈ ہسپتال اور لمسہ روڈ کی تعمیراتی کام کا دورہ

شگر شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آر ایچ سی شگر, 30 بیڈڈ ہسپتال اور لمسہ روڈ کی تعمیراتی کام کا دورہ
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج آر ایچ سی شگر, 30 بیڈڈ ہسپتال اور لمسہ روڈ کی تعمیراتی کام کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈاکٹر کرامت رضا ڈی ایچ او شگر اور ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر شگر قمر علی بھی تھے ڈی ایچ او نے آر ایچ سی میں بجلی کے حوالے سے مسائل کا ڈی سی شگر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے محکمہ برقیات کے متعلقہ ایس ڈی او کو موقع پر بلا کر ہسپتال کو چوبیس گھنٹے بجلی کی غیر معطل سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈی سی شگر نے 30 بیڈڈ ہسپتال کے جاری کام کا مشاہدہ کیا ایگزیکٹو انجینئر نے ان کو کام کے تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ائندہ ایک دو دنوں میں دیوار چنائی کا کام شروع کیا جائے گا لمسہ روڈ کے کام دیکھنے کے دوران ڈی سی شگر نے ایکسیئن بی اینڈ آر کو بلاسٹنگ کے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے پر زور دیا ایکسیئن بی اینڈ آر نے کام کو حتی الامکان مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی حکومت اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں شگر بازار کی تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا

اسکردو ، طالب علم ذہنی کوفت کا شکار، پرائیویٹ کالجز میں ایڈمیشن لینے پر مجبور

شگر خواتین کو ہنرمند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے تربیت کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شگر</a>

Urdu news, DC visited the construction work of RHC Shigar, 30 bed hospital and Lamsa Road.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں