شگر، صدر جمہوری ایران آیت اللہ ابراہیم رئیسی باہمت نڈر اور خودمختار لیڈر تھا انہیں خود کی بجاے دین اسلام اور مملکت ایران کی فکر تھی، علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی

urdu news, President of the Republic of Iran, Ayatollah Ibrahim Raisi, was a brave, fearless and independent leader.

شگر، صدر جمہوری ایران آیت اللہ ابراہیم رئیسی باہمت نڈر اور خودمختار لیڈر تھا انہیں خود کی بجاے دین اسلام اور مملکت ایران کی فکر تھی، علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی
شگر (5 سی این نیوز ) علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی نے کہا ہے کہ صدر جمہوری ایران۔ایت اللہ ابراہیم رئیسی باہمت نڈر اور خودمختار لیڈر تھا انہیں خود کی بجاے دین اسلام اور مملکت ایران کی فکر تھی ہماری سیاست مداروں کو چاہیے کہ ایت اللہ رئیسی کو اپنا ائیڈیل قرار دے کر اپنی فکر کرنے کے بجاے عوام کی فکر کریں جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وطن عزیز کے مخلص دوست برادر اسلامی ملک ایران کے عوام کا منتخب مقبول ترین ہر دل عزیز شخصیت عالم ربانی آیت اللہ سید ابراہیم رائیسی رحمت اللہ علیہ حقیقی معنوں میں عاشق رسول عاشق قرآن کے ناگہانی موت پر تمام امت مسلمہ امام وقت عجل اللہ۔۔ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے محضر میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہے اس سانحہ پر حزن پریشان ہونا تمام کلمہ طیبہ پڑھنے والے ممالک کو بھی ہونا چاہئے چونکہ مرحوم نے عالمی فورم پر قرآن کے خلاف ہونے والے گستاخی پر مقدس کتاب قرآن مجید کو اپنے دست مبارک میں اٹھا کر دنیا جہاں کی طاقتوں کو بتایا ہم مسلمان جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ آخری سانس باقی ہو قرآن سے رشتہ توڑنا نہیں ہے چونکہ قرآن رہتی دنیا تک ایک دستور ہے یہ زندہ تھے زندہ ہے زندہ رہے گا کوئی مذموم عزائم قرآن مجید کے عظمت کم نہیں کرسکتے ہے مرحوم آیت اللہ سید ابراہیم رائیسی ایک باغیرت باہمت خود مختار لیڈر تھا تمام مرعات کے باجود مرحوم کے ذاتی گھر ایک مختصر جگے پر ایک چھوٹا سا گھر دیکھنے کو ملا جبکہ ہمارے ملک عزیز پاکستان میں وزیر اعظم و صدر تو اپنی جگہ عوامی خدمت کا نام لیکر آنے والے ایک وزیر کے پروپیٹی مال متاع عوامی ٹیکسوں کو لوٹ لوٹ کر عرب بادشاہوں کے برابر ہوتے ہوئے دیکھنے کو ملا
دنیا کو یہ معلوم ہونا چاہیے ایک عالم الدین کی سربراہی میں مملکت چل رہی ہو وہاں عوام اور مقتدر طبقے میں مائی حائل رکاوٹ پروٹوکول کے نام دیکھنے کو نہیں ملے گا آیت اللہ سید ابراہیم رائیسی رحمت اللہ ایک اعلی پڑھا لکھا دین دار مخلص غریب پرور ولایت فقیہ کا سچا عاشق رہنما تھا ایرانی صدر کی موت پر ایرانی عوام کے تہذیب وتمدن قابل دید تھی 60 سے زائد ممالک کے اعلی حکام ایران جنازے میں شرکت کے لیے آتے ہے تو ایرانی عوام ایرانی حکمران اپنی مصیبت کے ساتھ مہمان کی میزبانی مستحسن انداز میں کرتے ہوئے نظر آیا یہ سب وہاں کے علماء کرام دانشورانِ قوم کا محکم مضبوط تعلیم وتربیت کی وجہ سے ہوا ہے ہمیں بھی اپنی نسل کی بہتر تربیت کرنے کی ضرورت ہے ہمارے سیاسی قائدین منتخب نمائندے اپنے مفادات اپنے مقاصد کو ملحوظ نظر رکھ کر نقل وحرکت کرتے ہے کبھی بھی عوامی مفادات کو ترجیح نہیں دی جوان حضرات کو منظم طریقے سے کبھی ٹورائمنٹ کبھی ایلکشن میں مشغول رکھ کر عوام کی قسمت کے ساتھ کھیل رہے ہے لہذا عوام سے گزارش ہے ہر حوالے سے ہوشیار رہے علمی اقتصادی معاشی تو باقی ہمارے یونین کونسل پیچھے ہے ایسے میں دنیا جہاں کے بدمعاش بدکردار افراد کو چھورکا میں دعوت دیکر لانے کی خبر مل رہی ہے یہ سلسلہ ہر حال میں رک جانا چاہیے مفاد پرست خود غرض غیر مستقل مزاج بے ضمیر سیاسی جماعتوں قائدین سے ہمیشہ دور رہے ایک باوقار زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔ آخر میں دعا کرتے ہے ملک عزیز پاکستان سمیت امت مسلمہ کو خارجی وداخلی شر سے محفوظ اور روز بروز ملک عزیز کو ترقی عنایت فرمائیں

گلگت، ہرپو 34.5 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹائم لائن کو یقینی بنانے کیلئے اقداما ت کئے جائیں ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملک کے بلند ترین سطح 76 ہزار پوائنٹس سے تجاویز کر گئی

پرنسز زہرا کا دورہ گلگت بلتستان اور عوامی تواقعات ، فریاد فدائی

urdu news, President of the Republic of Iran, Ayatollah Ibrahim Raisi, was a brave, fearless and independent leader.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں