اسکردو، وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) ایکٹ کی عجلت میں ترامیم کو مسترد کرتے ہیں، بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر صادق صدیقی

urdu news, PICA Act rejected

اسکردو، وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) ایکٹ کی عجلت میں ترامیم کو مسترد کرتے ہیں، بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر صادق صدیقی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو، وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) ایکٹ کی عجلت میں ترامیم کو مسترد کرتے ہیں، بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر صادق صدیقی ، سکردو بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر صادق صدیقی کی جانب سے جاری ایک بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) ایکٹ کی عجلت اور جلد بازی میں میڈیا سے منسلک تنظیموں سے مشاورت کے بغیر کئے گئے ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ترمیم شدہ بل کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے 28 جنوری کو پی ایف یو جے کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال کے موقع پر احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت میں پیکا ایکٹ ترامیم کو میڈیا کے لئے ڈریکونین لاء قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے اور ملک بھر میں صحافتی تنظیموں کی جانب سے جاری احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نےکہا ہےکہ حکومتیں اس طرح کے متنازعہ اور یکطرفہ قوانین کے ذریعے ملک میں آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش ہمیشہ کرتے آ رہے ہیں جسے صحافتی ادارے کبھی قبول نہیں کریں گے پیکا ایکٹ ترامیم کے لئے صحافتی تنظیموں سے مشاورت اور اعتماد میں لیتے تو غیر یقینی صورتحال پیدا نہ ہوتے امید ہے ملک بھر کے باشعور عوام سمیت اپوزیشن جماعتیں اور پاکستان میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے باشعور طبقہ اس متنازعہ اور یکطرفہ ترامیم مسترد کرتے ہوئے اس احتجاجی تحریک میں صحافتی تنظیموں کے ساتھ دیں گے تاکہ حکومت اس بل کو واپس لے اور مشاورت سے عوامی توقعات کے مطابق اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے متفقہ طور پر تیار قوانین لے آئیں گے جس سے ایک طرف انسانی حقوق متاثر نہ ہو تو دوسری جانب آزادی اظہار رائے پہ بھی پابندی نہ ہو ۔
جاری کردہ
ترجمان بلتستان یونین آف جرنلسٹس
urdu news, PICA Act rejected

چین نے دینا کو حیران کر دیا ، دنیا کا آسان اور سستا ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس DeepSeek متعارف کرا دیا

شگر، کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان کا چارج سنبھالنے کے بعد شگر کا پہلا دورہ ، اپنے فرائض منصبی کو نہایت ایمانداری اور خلوص کے ساتھ انجام دیں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہم سرکاری ملازمین تنخواہ لیتے ہیں ، کمشنر بلتستان

آخر کب تک ہمارے بچوں کو غلط سائنس پڑھاتی جائی رہے گی، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے میٹرک کے نئے نصاب کے مطابق نویں جماعت کی بیالوجی میں سنگین غلطیاں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں