کھرمنگ، پبلک پارک منٹھوکھا میں منعقدہ کھلی کچہری کا نعقاد، عوام نے علاقوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے انبار لگا دیئے.

کھرمنگ، پبلک پارک منٹھوکھا میں منعقدہ کھلی کچہری کا نعقاد، عوام نے علاقوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے انبار لگا دیئے.
رپورٹ 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنرکھرمنگ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ایریا کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں محکموں کے سارے ہیڈ آف ڈیپارٹمنس و ذمہ داروں کی شرکت۔ عوام نے اپنے اپنے علاقوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل سے اجاگر کردیا
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے مساٸل کے حل کیلٸے جلد اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ غاسنگ، اخوندپا، منٹھوکھا، منٹھو نالہ ، مادھوپور ، گوہری اور ہلال آباد کے عمائدین نے اپنے اپنے مسائل سے اگاہ کر دیا ۔
کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عارف حسین، قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ محمد بشیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد بشیر، قاٸم مقام ڈپٹی ڈاٸریکٹر ایجوکیشن محمد حسین انقلابی، ایگزیکٹیو انجنٸیر پاور سید محسن شاہ،چیف آفیسروزیر نثار حسین، قاٸم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر ،نائب تحصیلدار مہدی آباد، آر ایف او کھرمنگ، ایس ڈی پی او کھرمنگ، اے او زراعت، اے ڈی ایف او کھرمنگ و دیگر کی شرکت ۔
عوام نےصحت، تعلیم ، صاف پانی، حفاظتی تدارک، زرعی ، آبی و ذاتی مسائل سے آگاہ کیا۔
urdu news, open meeting held in kharmang

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں