urdu news, Monthly Crime Meeting 0

شگر، ایس ایس پی شگر حسن علی کے زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ ایس ایس پی آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایس ڈی پی آو شگر DSP عطاءاللہ خان، ایس ایچ آوز، تفتیشی آفیسران، ٹریفک انچارج، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ و دیگر ذمہ داران کی شریک
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ایس ایس پی شگر حسن علی کے زیر صدارت ماہانہ کراٸم میٹنگ ایس ایس پی آفس میں منعقد ہوٸی۔ جس میں ایس ڈی پی آو شگر DSP عطاءاللہ خان، ایس ایچ آوز، تفتیشی آفیسران، ٹریفک انچارج، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ و دیگر ذمہ داراں شریک ہوٸے۔ ایس ایس پی شگر نے شرکائے میٹنگ بلخصوص ایس ایچ اوز و تفتیشی آفیسران کو چودہ دنوں کے اندر کیسز کی مکمل چالان جمع کرنے کی سختی سے ہدایات دی ہے۔ ایف آئی آر چاک کرنے کے بعد بلاتاخیر ملزمان کی CRO میں اندارجی عمل کی تکمیل، ہوٹلوں میں قیام کرنے والے سیاحوں و مسافرین کی ہوٹل آئی میں انٹری یقینی بنائے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائے، آن لائن ویریفیکشن میں جتنا ہوسکے مختصر وقت میں تکمیل کرے تاکہ سائلین کو بروقت سہولت فراہم کرسکے اور کوڑوس تھنگ ایریا میں عدالتی احکامات کی پاسداری و عملداری میں کوتاہی کسی صورت ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوش اسلوبی و دیانتداری سے ڈیوٹی کی اداٸیگی عین عبادت ہے لہذا فرض کی نبھاٸی میں اپنی تمام تر توانائی صرف کرنے میں گریز نہ کریں۔ ڈیوٹی پر غفلت و لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ منشيات فروشوں اور منشيات کے عادی افراد کا گھیرا تنگ کرے۔منشيات فروش پورے سماج کا دشمن ہے۔ منشیات فروشی کا قبیح عمل آنے والے نسلوں کا زندگی تباہ کرکے رکھ دے گا۔ لہذا اس قبیح عمل کی بیخ کنی انتہائی ناگزیر ہے لہذا اس کے خلاف مٶثر کارواٸی کرنے میں کسی قسم کی سمجھوتہ نہ کرے۔ انہوں نے اس دوران مزید کہا کہ ٹمپرڈ وہیکلز کے خلاف بلاتفریق کارواٸی میں مزید تیزی لاٸی جاٸے۔ ایسی گاڑیاں سٹرکوں کی بجاٸے تھانہ میں بند ہونی چاٸہے اور ان کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لایا جائے۔ علاوہ ازیں کالے شیشے، کم عمر ڈراٸیوورں، فینسی نمبر پلیٹ، بغیر لاٸسنس اور بغیر ہیلمٹ کے ڈراٸیوورں کے خلاف قانونی کارواٸی کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جاٸے۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ اوز و آٸی اوز سےکہا ھیکہ تھانہ میں فریاد لیکر آنے والوں کی فوری داد رسی و انصاف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

urdu news, Monthly Crime Meeting

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر، ایس ایس پی شگر حسن علی کے زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ ایس ایس پی آفس میں منعقد ہوئی، تمام افسران کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں