شگر، بلدیاتی الیکشن جلد ہی منعقد ہونگے تاکہ اختیارات فوری نچلی سطح پر منتقل ہوسکے۔ ا لیکشن کمشنر گلگت بلتستان

urdu news, local body elections will be held soon

شگر، بلدیاتی الیکشن جلد ہی منعقد ہونگے تاکہ اختیارات فوری نچلی سطح پر منتقل ہوسکے۔ ا لیکشن کمشنر گلگت بلتستان
شگر ( عابد شگری ) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہے۔ جس کیلئے ایکٹورل لسٹ مکمل ہے۔ بلدیاتی الیکشن جلد ہی منعقد ہونگے تاکہ اختیارات فوری نچلی سطح پر منتقل ہوسکے۔ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور ایکٹرول رولز کے تحت ووٹرز کی رجسٹریشن،اندارج کے حوالے سے شگر میں اہم اجلاس کا انعقاد ۔صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا سمیت اعلی حکام کی شرکت کی۔ جس میں بلدیاتی الیکشن جلد منعقد کرانے کا اعلان ، بلدیاتی الیکشن کی انعقاد کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں الیکشن کمینش گلگت بلتستان کا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیساتھ اہم اجلاس منعقد ہوئی ۔ جس میں صوباٸی الیکشن کمشنر عابد رضا نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر رکن اسمبلی راجہ محمد اعظم خان،ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شگر حاجی فدا علی، سابق ممبر ضلع کونسل حاجی فضل علی ، سابق ممبران،چٸیرمین یونین کونسلز شگر،نمبرداران سمیت اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوباٸی الیکشن کمشنر عابد رضا نے کہا چونکہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد اسی سال متوقع ہے جس کیلئے ضلع شگر میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ نشت کا مقصد یہ ہے کہ الیکٹورل رولز کے تحت حتمی ووٹرز کی فہرست مرتب کی گٸ ہے،الیکشن کمیشن کا ادارہ چاہتا ہے ایک بار پھر ووٹرز کو موقع دیا جاۓ جسمیں ووٹرز اپنی مرضی کے مطابق متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر اپنا نام اندراج کر سکتے ہیں،اس سلسلے میں عوام کی سہولت کے لۓ ایک ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی گٸ ہے جس کے تحت عوام اپنا شناختی نمبر بھیج کر اپنے ووٹ سنٹر کی معلومات لے سکتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پیغام دیا علما کرام،مسجد امام اپنی مسجدوں اور عبادت گاہوں سے عوام تک یہ پیغام پہنچا دے بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اختیارت نچلی سطح پر منتقلی کے لۓ الیکشن کی تیاری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں اور ووٹرز کے نام کا اندراج و اخراج کی معلومات کے لۓ رجسٹریشن آفس جاۓ جہاں تین اے۔آر۔اوز ووٹرز کی رہنماٸی کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے شرکا کو بتایا الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ووٹرز کےگھر گھر ورفکیشن کے عمل کے لۓ 67 ٹیچر کو تعینات کیا،دوسرے مرحلے میں شگر میں 8 ڈسپلے سنٹر بناۓ گۓ جہاں ووٹرز کی معلومات کی انددارج،اخراج اور درستگی کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ تیسرے مرحلے میں فارم 15 16 17 کے تحت ووٹرز کے نام مختلف سنٹرز میں اندارج اور منتقلی کا عمل مکمل گیا گیا۔اس موقع پر نمبرداران اور سابق ممبران نے شگر کے بالاٸی علاقوں میں ممبرز یونین کونسلز کی تعداد، ڈسپلےسنٹرز بڑھانے اور یونین کونسلز میں اضافہ کا بھی مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر شگر ولی للہ فلاحی نے بھی اپنے پیغام میں کہا بطور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہم نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے سلسے میں مختلف عمل سے گزار کر حتمی فہرست مرتب کر رہے ہیں اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈر کا تعاون درکار ہو گا۔رکن اسمبلی راجہ اعظم خان نے اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد سے علاقے کی ترقی مشروط ہے اور اختیارت کی نچلی سطح پر منتقلی آسان ہوتی ہے۔

عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں‌گے، چیف جسٹس، 2 صفحے کے نوٹس کے ساتھ بینچ کا حصہ نہیں رہوں گا، جسٹس یحی افرید ی

چھوٹی چھوٹی خواہشات، پروفیسر قیصر عباس

شگر تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کا ڈی سی شگر کے زیر صدارت اہم میٹنگ میں ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

urdu news, local body elections will be held soon

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں