شگر ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کے ہمراہ تحصیل آفس و پٹوارخانہ شگر کا دورہ

urdu news, DC shigar visited Tehsil Office

شگر، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کے ہمراہ تحصیل آفس و پٹوارخانہ شگر کا دورہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کے ہمراہ تحصیل آفس و پٹوارخانہ شگر کا دورہ کیا اس دوران تینوں تحصیلداران اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شگر دلاور حسین بھی ان کے ہمراہ تھے تحصیلداران و دیگر ریوینو فیلڈ سٹاف سے دفتری امور و دیگر ایشوز پر گفتگو کی دوران وزٹ ڈی سی شگر نے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو قمر علی کو بھی موقع پر بلایا اور تحصیل آفس کی مرمت، تزئین و آرائش و دیگر کمی چیزوں کو پورا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اس نسبت ایکسیئن کو فوری تخمینہ لاگت تیار کرکے جمع کرنے کی ہدایت کی تاکہ حکام بالا کو ارسال کیا جاکر اس نسبت فراہمی فنڈز کے لئے ریکویسٹ کیا جا سکے بعد ازاں ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی شگر کے دفاتر کا بھی دورہ کیا جہاں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل عارف حسین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شگر دلاور حسین نے اپنے اپنے دفتروں کی کارکردگی کے حوالے سے ڈی سی شگر اور اے سی شگر کو بریف کیا ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر شگر نے میونسپل کمیٹی کے رضاکاروں میں گزشتہ کئی سالوں سے بلا معاوضہ اپنی خدمات ایمانداری سے سرانجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

بلتستان یونیورسٹی: کیریئر کونسلنگ اور دماغی صحت سے متعلق آگاہی سیشن

قائم مقام صدر! پروفیسر قیصر عباس

شگر ، اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ ضلع شگر کا صفائی ستھرائی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے حوالے سے شگر ہیڈ کوارٹر میں مختلف دوکانوں ، تندور شاپ، نائی شاپ ، چکن شاپ اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی

urdu news, DC shigar visited Tehsil Office

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں