بلتستان یونیورسٹی کے تحت بیرونی بورڈ کا آغاز بہت جلد ہوگا.بورڈ کا تمام طریقہ کار ڈیجیٹل ہوگا، محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی نمائندگی ہوگی، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان

urdu news, Board will be start very soon under Baltistan University.

بلتستان یونیورسٹی کے تحت بیرونی بورڈ کا آغاز بہت جلد ہوگا.بورڈ کا تمام طریقہ کار ڈیجیٹل ہوگا، محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی نمائندگی ہوگی، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان
تمام ضروری دستاویزات تیار، بورڈ 21 ممبران پر مشتمل ہوگا، بورڈ کا تمام طریقہ کار ڈیجیٹل ہوگا
بورڈ میں ملحقہ کالجز، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدور اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی نمائندگی ہوگی
سکردو( عابد شگری 5 سی این نیوز) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو بہت جلد بیرونی بورڈ کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ اِسی سلسلے میں ایک اہم میٹنگ آج رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملکؔ کی زیر صدارت سکینڈری اور ہائیر سکینڈری بورڈ بنانے کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ بورڈ کے قیام حوالے سے تمام ضروری دستاویزات اور لوازمات مکمل کرکے میٹنگ میں پیش کیے گئے۔ مزید برآن میٹنگ میں سٹیچیوڈز، منظور شدہ قواعد و ضوابط ، فارمیٹس، فارمز، ملحقہ اداروں کے لئےآن لائن طریقہ کارکے علاوہ بورڈ کے ممبران کو اعزازی لیٹرز جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ بورڈ 21 ممبران پر مشتمل ہوگا جس میں بورڈ کے منصوبہ ساز، ماہرینِ تعلیم، ملحقہ کالجز کے ممبران، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدور اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے آفیسران شامل ہوں گے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ بورڈ کے حوالے سے تمام دستاویزات مکمل کی جاچکی ہیں۔ بہترین سروس کے ساتھ یونیورسٹی آف بلتستان ایکسٹرنل بورڈ لانچ کرنے کے لئے تیار ہے۔مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بورڈ کا تمام طریقہ کار ڈیجیٹل ہوگا اور اِس سلسلے میں متعلقہ اساتذہ کو باقاعدہ تربیت بھی دی جائے گی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکرؔ، خزانچی محمد اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر عطارد علی اور نائب ناظمِ امتحانات نسیم عباس شریک تھے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف بلتستان چارٹر کے تحت بیرونی بورڈ پر 2021 ءسے کام ہو رہا تھا اور سینڈیکیٹ کی سترہویں میٹنگ میں اس کی باقائدہ منظوری دی گئی تھی۔دریں اثناء گفتگو کرتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملکؔ نے کہا کہ جامعہ ہذا میں بیرونی بورڈ کے قیام سے مقامی طلباء و طالبات کے مسائل گھر کی دہلیز پر ہی حل ہوں گے۔ یہ نہ صرف یونیورسٹی بلکہ بلتستان کی تاریخ میں ایک اہم اقدام ہے جو آنے والے وقتوں میں سہل انداز میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً یہ خوش آئند اقدام ہے ، بورڈ کے قیام سے یہاں مقامی ہزاروں طلبہ کو استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔رجسٹرار نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ اس مثبت اقدام کو طلبہ اور والدین خوش دلی سے قبول کریں گے اور اسے کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

شگر چھومک شگر ٹو اسکردو روڈ میں سنگین کرپشن، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گلگت بلتستان ان ایکشن

استور، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر چسپاں کریں ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق</strong>

urdu news, Board will be start very soon under Baltistan University.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں