وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کا اعلان، اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں پیشرفت

Urdu News

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کا اعلان، اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں پیشرفت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کا اعلان، اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں پیشرفتوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے کے تحت 3 مرلہ پلاٹ سکیم کے آغاز کی منظوری دے دی، جس کا پہلا مرحلہ چشتیاں میں 666 پلاٹس کی فراہمی سے شروع ہوگا۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 800 سے زائد گھروں کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ 50 ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کے لیے اخوت کو منتقل کیا گیا، جن میں سے 38 ہزار کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 20 ہزار 900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کروادی ہیں۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ “اپنی چھت اپنا گھر” پورٹل پر رجسٹرڈ یوزرز کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، اور گھروں کے لیے 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ منصوبے کے تحت جون 2025 تک 47 ہزار اور دسمبر 2025 تک ایک لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ زیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اور دیگر سامان تحفے میں دینے کی منظوری بھی دی اور پراجیکٹ پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت کا خواب ہر عام آدمی کا حق ہے، جسے حقیقت میں بدلنا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نعروں اور وعدوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور عوام سے کیے گئے ہر وعدے کو پورا کریں گے۔
urdu news

پارا چنار کے مسافروں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن ہیں ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں. رضوان اللہ ترجمان وزیر صحت گلگت بلتستان وممبر امن کمیٹی شگر

عدالت اس دفعہ معاف کر دے آئندہ عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد ہو گا، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ، اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہو گی، اسلام ہائیکورٹ،

چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان علی بیگ کا دورہ شگر، سستا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تلقین کردی ڈسٹرکٹ بار شگر کے وکلا نے استقبال کیا

اٹلی کی ویمنز ٹیم نے پانچویں بار بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں