urdu news 74

شگر ، روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں زچہ اور بچہ کیلئے زچگی سے قبل تیاری اور ماں اور بچے کی نشوونما کے حوالے سے سیشن کا انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں زچہ اور بچہ کیلئے زچگی سے قبل تیاری اور ماں اور بچے کی نشوونما کے حوالے سے سیشن کا انعقاد ، ڈاکٹرز اور نیو ٹریشنسٹ نے صحت مند ماں اور صحت مند بچے کی پیدائش اور پرورش کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔روپانی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شگر میں بچوں کی زجگی سے قبل ماں اور زچگی کے بعد ماں اور بچے کی صحت اور پرورش کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے روپانی فاؤنڈیشن کے سی سی او جلال ہنزائی ، معروف گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر سائرہ اماچہ اور نیوٹریشن آفیسر ماہ جبیں نے کہا کہ ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے۔ اور صحت ماں کیلئے زجگی سے قبل اچھی خوراک کا خیال رکھنا لازمی ہے۔ تاکہ ماں اور بچے دونوں کی صحت اچھی رہے۔ بچے کی پیدائش سے قبل ماں کسی صحت کی مرکز سے اپنا چیک اپ کرنے کیساتھ ساتھ اپنی خوراک کا بھی خیال رکھے اور خوراک میں پھل ، انڈے اور دیگر چیزوں کو شامل کرے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ زچہ اور بچہ ہی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ ماں کا زجگی سے قبل اس کی تیاری کے حوالے سے معلومات نہ ہونا ہے۔ ہر ماں کو علم ہونا چاہئے کہ ایک شادی عورت کا شادی کے دن سے ماں بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے لیکن زیادہ تر خواتین غربت کی وجہ سے ان کا خیال نہیں رکھتی۔ تاہم ہم اپنے وسائل کے مطابق خشک میوہ جات، اور روزمرہ کی کھانوں میں پروٹین والی غذا کا استعمال کرکے ایک ماں اور بچے کو موت کی منہ میں جانے سے بچا سکتے ہیں ۔ لہذا ان علاقوں میں اس طرح ہی سیشن کا انعقاد سب سے اہم ہے۔ روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں زچہ اور بچہ کیلئے زچگی سے قبل تیاری اور ماں اور بچے کی نشوونما کے حوالے سے سیشن کا انعقاد
urdu news

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانوی وزیر مملکت ہمیش فالکنر کی ملاقات

میری دھرتی میری پہچان ، صداقت علی شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں زچہ اور بچہ کیلئے زچگی سے قبل تیاری اور ماں اور بچے کی نشوونما کے حوالے سے سیشن کا انعقاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں