اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 81.8 کلوگرام منشیات برآمد

Urdu News

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 81.8 کلوگرام منشیات برآمد
رپورٹ. 5 سی این نیوز
اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 81.8 کلوگرام منشیات برآمد، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 13 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 81.8 کلوگرام منشیات برآمد کر لی اور 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، مانسہرہ، ملتان، گوجرانوالہ، کوئٹہ، پنجگور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، اور حب میں کی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 64.92 کلوگرام چرس اور 57.5 کلوگرام ہیروئن شامل ہے۔مزید برآں، ایک علیحدہ کارروائی میں 4.34 کلوگرام آئس اور 1.2 کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہےاے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں تاکہ غیر قانونی منشیات کے کاروبار اور اس کے نوجوانوں پر اثرات کو روکا جا سکے۔urdu-news-445 اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 81.8 کلوگرام منشیات برآمد

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بحیثیت چیئرمین کمیٹی سی ایم پیکیج برائے افراد باہم معذور ان افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

یونیورسٹی آف بلتستان ا سکردو میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں