محمد وسیم کی شاندار فتح جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا

Urdu News

محمد وسیم کی شاندار فتح: جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
محمد وسیم کی شاندار فتح: جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا، پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کی رینکنگ فائٹ میں ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی، جارجیا کے باکسر جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔محمد وسیم کی یہ تیرہویں پروفیشنل فتح ہے، جس میں سے نو مرتبہ انہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا ہے۔ مالٹا میں ہونے والی اس فائٹ میں محمد وسیم نے اپنی بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارجیئن حریف کو زیر کر لیا۔واضح رہے کہ محمد وسیم کا پروفیشنل باکسنگ میں 2۔13 کا شاندار ریکارڈ ہے، اور وہ مسلسل اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
urdu-news-330

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں