علی امین گنڈا پور کی گرفتاری, معاملات سنگین ہو گیا۔ کےپی ہاؤس کا کے پی کے لوگوں نے گیر لیا۔
علی امین گنڈا پور کی گرفتاری, معاملات سنگین ہو گیا۔ کے پی ہاؤس کا کے پی کے لوگوں نے گیر لیا۔
رپورٹ 5 سی این نیوز
پی ٹی آئی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد میں حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ سرکاری ذرائع نے اس خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاست پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ تاہم، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہیں اور ان کی باضابطہ گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری کے پی ہاؤس پہنچ چکی ہے تاہم کوئی باضابطہ گرفتاری نہیں ہوئی۔
urdu-news-328