گلگت۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس آٹاکٹوٹی اور احتجاج کے حوالے مجینی محلہ، سجاد یہ محلہ، نگرل، مہربان پورہ، بر مس بالا، بر مس پائین، ا مپھری اور دیگر محلہ جات کے عمائد ین اہم میٹنگ.
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس آٹاکٹوٹی اور احتجاج کے حوالے مجینی محلہ، سجاد یہ محلہ، نگرل، مہربان پورہ، بر مس بالا، بر مس پائین، ا مپھری اور دیگر محلہ جات کے عمائد ین اہم میٹنگ.
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت، ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس آٹاکٹوٹی اور احتجاج کے حوالے مجینی محلہ، سجاد یہ محلہ، نگرل، مہربان پورہ، بر مس بالا، بر مس پائین، ا مپھری اور دیگر محلہ جات کے عمائد ین سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیلدار گلگت اور مجینی محلہ، سجاد یہ محلہ، نگرل، مہربان پورہ، بر مس بالا، بر مس پائین، ا مپھری اور دیگر محلہ جات کے عمائد ین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کو آٹاکٹوٹی اور احتجاج کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے کو ٹے کو کاٹ کر کم دیا گیا ہے اور ہمارے آٹے کا پورا کوٹہ بحال کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے مجینی محلہ، سجاد یہ محلہ، نگرل، مہربان پورہ، بر مس بالا، بر مس پائین، ا مپھری اور دیگر محلہ جات کے عمائد ین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اور آٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائیگا۔ اس حوالے سے سی ایس او گلگت کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ 30ستمبر تک پورا آٹا کا کوٹہ بحال کر یں اور تر سیل کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے مزید کہا کہ آپ لوک بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے ڈیجیٹل سروے کو کامیاب بنائیں اس کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے تقربیا 40 فی صد ضلع گلگت میں رہائش پذیز ہوئے ہیں اُن کا آٹے کا کوٹہ اُن کے متعلقہ اضلاع سے کاٹ کر ضلع گلگت میں لا یا جائیگا اس حوالے سے آپ لوک بھی اپنے اپنے محلوں میں آئے ہو ئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کر کے ڈیجیٹل سروے کو کامیاب بنا ئیں اور یکم اکتوبر سے آپ لوگوں کو آٹے کا کوٹہ ڈیجیٹل سروے کے مطابق دیا جائیگا اس لئے اپنے گھروالوں کے سروئے کرائیں تاکہ آپ لوگوں کو پورا کوٹہ ملے گا اور کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو سکے گی۔ مجینی محلہ، سجاد یہ محلہ، نگرل مہربان پورہ، بر مس بالا، بر مس پائین، ا مپھری اور دیگر محلہ جات کے عمائد ین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل سروے کو کامیاب بنایا جائیگا او ر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے مزید کہا کہ محکمہ فوڈ کے ساتھ ضلعی انتظامیہ گلگت کے نمائندے بھی موجو د ہونگے۔مجینی محلہ، سجاد یہ محلہ، نگرل مہربان پورہ، بر مس بالا، بر مس پائین، ا مپھری اور دیگر محلہ جات کے عمائد ین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کر تے ہوئے مزید کہا ہے آج ہو نے والا احتجاج بھی کینسل کر دیا۔ urdu news
اسپیکر قومی اسمبلی کا سخت کاروائی، غفلت برتنے پر چار سیکورٹی اہلکار معطل ، نوٹفکیشن جاری،