پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث نے نکاح کرلیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Urdu News

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث نے نکاح کرلیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
رپورٹ. 5 سی این نیوز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث نے نکاح کرلیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر اور جارح مزاج بلے باز محمد حارث نے نکاح کر لیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔محمد حارث نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات کا اعلان کیا۔ تصاویر میں محمد حارث کو روایتی سفید کرتا پاجامہ اور کوٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کی خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔نکاح کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں کے علاوہ ساتھی کرکٹر عباس آفریدی بھی شریک ہوئے۔ محمد حارث کے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی، اور ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔
urdu-news-219
وزیر اعظم شہباز شریف ایف بی آر کی کارکردگی پر مایوس، چیئرمین کو ٹیم میں تبدیلی کا اختیار دے دیا

یونیورسٹی آف بلتستان اسکردو بجٹ سے متعلق اجلاس، اہم فیصلے اور مالیاتی لائحہ عمل تیار، تفصیلی غور و فکر اور بجٹ کی منصوبہ بندی کرنا تھا تاکہ ادارے کے مالی استحکام اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے

تحریک انصاف یوتھ ونگ شگر کا اجلاس،شگر کے بالائی علاقوں سمیت سینٹر شگر سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے رابطے کرنے والوں کے حوالے سے حسن شگری ایڈوکیٹ نے تمام ٹائیگرز کو اعتماد میں لیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں