شگر لمسہ روڈ 14 اگست کو مقررہ تاریخ کو روڈ وعدے کے مطابق کھول دیا تھا تاہم کچھ پہاڑی تودے خطرناک صورتحال اختیار کرگئے تھے ایگزیکٹو انجینئر مواصلات اینڈ ورکس شگر زکاوت علی
شگر لمسہ روڈ 14 اگست کو مقررہ تاریخ کو روڈ وعدے کے مطابق کھول دیا تھا تاہم کچھ پہاڑی تودے خطرناک صورتحال اختیار کرگئے تھے ایگزیکٹو انجینئر مواصلات اینڈ ورکس شگر زکاوت علی
شگر(5 سی این نیوز ) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا ایگزیکٹو انجینئر مواصلات اینڈ ورکس شگر زکاوت علی کیساتھ لمسہ روڈ کا دورہ ، زیر تعمیر روڈ کے مختلف سائیٹ کا معائنہ کیا۔ ایکسین ورکس نے ڈپٹی کمشنر کو روڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اور کہا کہ 14 اگست کو مقررہ تاریخ کو روڈ وعدے کے مطابق کھول دیا تھا تاہم کچھ پہاڑی تودے خطرناک صورتحال اختیار کرگئے تھے اور روڈ پر گاریوں کی امدورفت کاری رہنے کی صورت میں کسی ناخوش گوار صورتحال واقع نہ ہوجائے روڈ کی تسلی بخش تعمیرات تک بند رکھا ہے۔ پہاڑی پر بلاسٹک اور کٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور آیندہ چند دنوں تک مکمل ہو جائے گا۔ جس کے بعد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر نے روڈ کہ جاری تعمیرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ روڈ شگر کی ترقی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور سیاحتی اعتبار سے اہم روڈ ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے جس طریقے سے روڈ کی تعمیرات میں تیزی آئی ہے۔ وہ قابل ستائش ہے۔ اور اسی طرح تعمیرات جاری رکھ جلد از جلد روڈ کو عام عوام کیلئے کھول دیا جائے۔ urdu news
عزاداری اور ہماری ذمہ داریاں . کوثر زہرا اسوہ کالج سکردو