اولمپک ہیرو ارشد ندیم کی اہلیہ کا پہلا انٹرویو وائرل، شوہر کی کامیابی پر فخر اور جذبات کا اظہار

urdu news

اولمپک ہیرو ارشد ندیم کی اہلیہ کا پہلا انٹرویو وائرل، شوہر کی کامیابی پر فخر اور جذبات کا اظہار
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو، جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم کی اہلیہ کا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ 27 سالہ ارشد ندیم، جو پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں، شادی شدہ ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔حال ہی میں ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پرائم منسٹر ہاؤس میں دی گئی پرتعیش دعوت میں شرکت کی۔ اس موقع پر ارشد ندیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے میزبان نے ان کے والدین اور اہلیہ سے بھی گفتگو کی اور ان کے تاثرات جانے گئے ۔انٹرویو میں ارشد ندیم کی اہلیہ نے بتایا کہ جب ان کے شوہر جیویلن پھینک رہے تھے تو وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھیں اور مسلسل دعائیں کر رہی تھیں۔ انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی پر فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ان کے اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ urdu news

ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان میں نیٹ ورک کی توسیع کے بعد علاقے میں 4G انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کردیا

شگر میراتھن ریس چپل پہنے نوجوان نے جیت لیا ،ان ہی چپل کی وجہ سے تمام شرکاء کا مرکز نگاہ رہا

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ، اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے اشتراک سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں نیشنل یوتھ ہیلپ لائن کے آغاز کی تقریب

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں