شگر میں پاکستان کی 77 وین جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔ پرچم کشائی ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہونگے
شگر میں پاکستان کی 77 وین جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔ پرچم کشائی ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہونگے
شگر (5 سی این نیوز) شگر میں پاکستان کی 77 وین جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا پرچم کشائی ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہونگے جبکہ مرکزی تقریب انٹر کالج شگر یا ماڈل ہائی سکول شگر میں منعقد کیا جایے۔ جس میں طلبا و طالبات کے درمیاں جشن آزادی کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے کے مقابلے ہونگے۔ جشن آزادی کی تقریبات کی انعقاد کی تیاری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کہ صدارت میں اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی شگر شیر احمد سمیت تمام ضلعی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان کی جشن آزادی کی تقریبات کو شگر میں زبردست انداز میں منایا جائیگا۔ جس کیلئے تمام ضلعی ادارے تیاری کرے۔ جشن آزادی کے حوالے سے تمام ادارے خصوصی پوسٹر اور پینا فلیکس تیار کرے۔ جس پر نوجوان نسل کو آزادی کی اہمیت اور جذبہ حب الوطنی کے حوالے سے اہم پیغامات درج کرے۔
مونیٹرنگ انسٹیوٹ ضلع شگر میں ہی تعمیر ہوگا ، ریجنل ڈائریکٹر نیوٹک زیشان علی
Pakistan’s 77th Independence Day will be celebrate in a grand manner in Shigar. Flagship design complex included in Shigar