شگر: سرینا ہوٹل میں AKRSP کے زیر اہتمام مقامی ایل ایس اوز کے تعاون سے دو ماہ س ٹریننگ اختتام پذیر.

شگر: سرینا ہوٹل میں AKRSP کے زیر اہتمام مقامی ایل ایس اوز کے تعاون سے دو ماہ س ٹریننگ اختتام پذیر.
Shigar: Two months training concluded with the support of local LSOs organized by AKRSP at Serena Hotel.
ضلع شگر . سرینا شگر میں جاری 2 مہینے کی ٹریننگ میں مقامی ایل ایس اوز کی جانب سے نامزد 20 نوجوان مرد و خواتین نے کوکنگ اور ہوٹل منیجمنٹ میں تربیت مکمل کر لی۔ سرینا ہوٹلز کے ماہرین نے اپنے معیار اور نصاب کے مطابق تربیت کی فراہمی یقینی بنائی جبکہ AKRSP کے پی سی ایس پی پروجیکٹ کے زیر انتظام یہ تربیت فراہم کی گئی جسے یورپی یونین کا مالی تعاون حاصل ہے۔
اختتامی تقریب میں تربیت لینے والے نوجوانوں نے اسے نہایت مفید اور کارآمد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کو فوری روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیت سے جہاں مختلف کھانوں کی تیاری کو سیکھنے کا موقع ملا وہاں مقامی روایتی کھانے جدت اور معیار کے ساتھ پکانے کا ہنر بھی ملا۔ انہوں نے ایل ایس اوز، AKRSP اور سرینا کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں