دبئی. آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا

Urdu News

دبئی. آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں آج پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے اہم مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اپنے گروپ کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلیں گی۔پاک بھارت مقابلے کی اہمیت کے پیش نظر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بھی پہلے میچ کی طرح شاندار کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی۔اس دلچسپ مقابلے سے پہلے دبئی کی مشہور عمارت برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کے جھنڈوں کے رنگوں میں روشن کیا گیا، جس سے اس ٹاکرے کی عالمی اہمیت کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی ویمن ٹیم اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے چکی ہے، جبکہ بھارت کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔urdu-news-335

پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا معاملہ زیر بحث ہوگا، پشاور ہایئکورٹ چھٹی کے دن بھی کھل گیا

محمد وسیم کی شاندار فتح جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا
icc-women-t20-world-cup-2024-today-match-news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں