کوہاٹ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جانبحق۔

کوہاٹ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جانبحق۔
5CN نیوز اسلام آباد۔

کوہاٹ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 7 افراد جانبحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ آدم خیل کے علاقے میں پیش آیا۔ مزدہ ٹرک اور بولان کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے، نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جانبحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو درہ آدم خیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے گاری کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں