کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کی چیزیں خاکستر

کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کی چیزیں خاکستر
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ ایریاکے علاقے میں لیبر اسکوائر میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، شروع میں موجود افراد نے آگ پر قابو پانے کی کافی کوشش کی البتہ کنٹرول حاصل نہ ہونے پر فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اطلاع ہوتے ہی 2 گاڑیاں اسی ٹائم روانہ کردی گئیں تھیں

فائر فائٹرز نے پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں کا عمل شروع کیا گیا ، فیکٹری میں موجود تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے مزید آگ کی بہت زیادہ ہونے کے وجہ سے مزید 2 گاڑیوں کو بلایا گیا مجموعی طور پر 4 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیے جس کی وجہ سے پورے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق اس گارمنٹس فیکٹری میں جینز کی پینٹ تیار ہوتے تھے آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کی تیار شدہ جینزکی پینٹیں مکمّل جل گئے ،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں